سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 202 رن کا ہدف دیا

حیدرآباد، نتیش کمار ریڈی کی ناٹ آوٹ (76) اور ٹریوس ہیڈ (58) کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 50ویں میچ میں راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 202 رن کا ہدف دیا ہے۔

آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما (12) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں انمول پریت سنگھ (5) 5 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ایسے بحران کے وقت نتیش کمار ریڈی نے ڈیوڈ ہیڈ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 96 رن جوڑے۔

ٹریوس ہیڈ نے 44 گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکے لگا کر (58) رن بنائے۔ وہیں نتیش کمار ریڈی نے 42 گیندوں میں تین چوکے اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ (76) کی اننگز کھیلی۔ ہینرک کلاسن نے 19 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے لگا کر (42) رن بنائے۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اووروں میں تین وکٹ پر 201 رن بنائے۔

راجستھان کے لیے اویش خان نے دو وکٹ لیے۔ سندیپ شرما نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی۔ م ع۔ 2145

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں