ایشیا پیسیفک ایڈوائزری کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر ملیکا نڈا مقرر

نئی دہلی، ڈاکٹر ملیکا نڈا کو اسپیشل ایشیا پیسیفک ایڈوائزری کونسل (اے پی اے سی) کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نڈا ڈی ڈی اے 2021 سے اسپیشل اولمپکس انڈیا کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ سماجی ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ سرکردہ سماجی کارکنوں میں سے ایک ہیں۔ وہ 30 سال سے زائد عرصے سے معذور، پسماندہ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہیں۔ ڈاکٹر ملیکا نڈا، تاریخ میں ڈاکٹریٹ اور شہری علوم میں خصوصی دلچسپی رکھنے والی ماہر تعلیم، ہماچل پردیش یونیورسٹی (شملہ) سے وابستہ ہیں۔

اے پی اے سی کے سربراہ کے طور پر ڈاکٹر نڈا 34 ممالک پر محیط پورے اسپیشل اولمپکس ایشیا پیسیفک خطے کے لیے ایک مستقل آواز ہوں گی۔ ڈاکٹر نڈا ایشیا پیسفک خطے میں ایس او انڈیا کے نمائندے کے طور پر کام کریں گی، جہاں اسپیشل اولمپکس انڈیا کی مستقل نشست ہے۔ ان کی مدت ملازمت تین سال (1 مئی 2024 سے 31 مارچ 2027 تک) ہوگی۔

ڈاکٹر ملیکا نڈا نے کہاکہ ”میں ایشیا پیسیفک ایڈوائزری کونسل کے ممبران کا مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔ ایس او انڈیا کی نمائندگی کرنا اور پورے خطے میں کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں