کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 170 رن کا ہدف دیا

ممبئی، وینکٹیش ایئر (70) اور منیش پانڈے (42) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے 51ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 170 رن کا ہدف دیا ہے۔

آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی کولکتہ کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فل سالٹ (5) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد انگکریش راگھونشی (13) تیسرے اوور میں 13 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شریاس ایر (6)، سنیل نارائن (8) اور رنکو سنگھ (9) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت کولکتہ 57 رن پر اپنی پانچ وکٹ گنوا چکا تھا۔ ایسے وقت میں وینکٹیش ایر اور منیش پانڈے نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے چھٹی وکٹ (83) رن جوڑے۔ منیش پانڈے نے 31 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (42) رن بنائے۔ آندرے رسل (7)، رمندیپ سنگھ (2)، مچل اسٹارک (0) پر آؤٹ ہوئے۔

وینکٹیش آئیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکے لگا کر 70 رن کی نصف سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو 169 رن کے باعزت اسکور تک پہنچایا۔ بمراہ نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر وینکٹیش کو بولڈ کرکے کولکتہ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

ممبئی کی جانب سے نووان تھشارا اور جسپریت بمراہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پیوش چاولہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی۔ م ع۔ 2225

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں