قومی ہاکی کھلاڑی سمن دیپ نے بھاکڑا نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

پٹیالہ، قومی سطح کی ہاکی کھلاڑی سمن دیپ کور نے مبینہ طور پر اپنے بھائی اور بھابھی سے جھگڑے کے بعد پنجاب میں بھاکڑا نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ والد کی شکایت پر بھائی اور بھابھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سمن دیپ کے والد جسپال سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ وہ اپنے بیٹے وکرم جیت سنگھ اور بہو کی طرف سے سمن دیپ کے ساتھ بدسلوک سے پریشان تھے۔

پولیس نے بتایا کہ سمن دیپ کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پنکی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے سمن دیپ کی لاش برآمد کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں