ہندوستانی مرد و خواتین 4×400 میٹر ریلے ٹیموں کو اولمپک کوٹہ

ناساؤ، ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے عالمی ایتھلیٹکس ریلے مقابلے کے 4×400 میٹر ریلے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرس اولمپک 2024 کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔

تھامس اے رابنسن اسٹیڈیم میں ہفتہ کو کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے والی تمام ٹیموں نے اتوار کو ایک اضافی کوالیفائنگ راؤنڈ میں مقابلہ کیا۔ ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے دوسرے راؤنڈ ہیٹ میں 4×400 میٹر ایونٹ میں دوسرا مقام حاصل کرکے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوٹہ حاصل کیا۔

محمد انس یحییٰ، محمد اجمل، اروکیا راجیو اور اموج جیکب کی ہندوستانی مردوں کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے ہیٹ سیزن کا بہترین وقت 3:03.23 وقت کے ساتھ ہیٹ 2 میں امریکہ سے پیچھے رہ کر پیرس اولمپک کے لیے کوالیفائی کیا۔

وہیں خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ریس میں، روپل، جیوتیکا سری ڈانڈی، ایم آر پووما اور سبھا وینکٹیشن کی چوکڑی نے 3:29.35 کے وقت کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کرکے اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔ جمیکا پہلے نمبر پر رہا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی رنر اتوار کو دوسرے مکسڈ ریلے کوالیفائنگ راؤنڈ کی دوسری ہیٹ میں شروعات نہیں کر سکے۔ تاہم، ہندوستانی ٹیم اب بھی پیرس اولمپک 2024 میں اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں