دہلی کیپٹلز نے راجستھان رائلز کوجیت کے لئے 222 رنز کا ہدف دیا

نئی دہلی، ابھیشیک پاریل (65) اور جیک فریزر میک گرک (50) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر دہلی کیپٹلز نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 56ویں میچ میں راجستھان رائلز کو جیت کے لئے 222 رنز کا ہدف دیا۔

آج یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی کیپٹلز کی اوپننگ جوڑی جیک فریزر اور ابھیشیک پاریل نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے (60) رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں آر اشون نے جیک فریزر کو فریرا کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا دیا۔

جیک فریزر نے 20 گیندوں میں سات چوکے اور تین چھکے لگا کر (50) رنز بنائے۔ شائی ہوپ ایک رن بنانے کے بعد رن آو¿ٹ ہوئے۔ 10ویں اوور میں اشون نے اکشر پٹیل (15) کو آو¿ٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ابھیشیک پاریل نے 36 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز (65) بنائے۔ اشون نے انہیں سندیپ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرایا۔ کپتان رشبھ پنت نے 13 گیندوں میں 15 رنز بنائے۔

چاہل نے انہیں بولٹ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرایا۔ گلبدین نائب 14 ویں اوور میں 15 گیندوں پر 19 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 19 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ راسخ سلام (9) رنز بنا کر آخری گیند پر رن آو¿ٹ ہو گئے۔ کلدیپ یادو 5 رنز بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہے۔ دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 221 رنز بنائے۔

راجستھان رائلز کی جانب سے روی اشون نے تین وکٹ لیے۔ ٹرینٹ بولٹ، سندیپ شرما اور یوزویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آو¿ٹ کیا۔

یواین آئی، م ش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں