پی ایس جی کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچی ڈورٹمنڈ

پیرس، بوروسیا ڈورٹمنڈ نے تمام پیشین گوئیوں کو ٹھکراتے ہوئے کیلین ایمباپے جیسے لیجنڈز سے مزین پیرس سینٹ جرمین کو 1-0 سے شکست دے کر 2013 کے بعد چیمپئنز لیگ کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

ڈورٹمنڈ اور پی ایس جی کے درمیان منگل کو کھیلے گئے میچ میں ڈورٹمنڈ کے میٹس ہملز نے دوسرے ہاف میں جولین برینڈٹ کارنر سے ہیڈر سے گول کیا۔ ڈورٹمنڈ میچ کے آخر تک اپنی اس 1-0 کی برتری کو برقرار رکھا اور میچ جیت لیا۔

پی ایس جی کے لیجنڈری کھلاڑی کائیلین ایمباپے نے میچ کے بعد کہا کہ ہم ہمیشہ پی ایس جی میں جیتنا چاہتے ہیں، ہمیں گول کرنا چاہیے تھا۔ ہمارے پاس اسکور کرنے کے مواقع تھے، جب آپ ایسا نہیں کرتے، جب آپ دونوں سروں پر موثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو آگے بڑھنا مشکل ہوتا ہے۔

چیمپئنز لیگ کا فائنل یکم جون کو لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں