امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات، ٹرمپ نے ڈیموکریٹک ارکان کا تیارکردہ میمو عام کرنے سے روک دیا

سرینگر//امریکہ کے 2016صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کیلئے ڈیموکریٹک ارکارن کا تیارکردہ میمو کو عام کرنے سے روک لیاگیا ہے۔ وائٹ ہاوس کاکہنا ہے کہ میمومیں حساس اور خفیہ مواد شامل ہے اور اسے عوام کے سامنے نہ لانے کے فیصلے کے حوالے سے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔جیو کے مطابق حال ہی میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ری پبلکن ارکان کی تیار کردہ دستاویزات کی تردید کی تھی جس میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور محکمہ انصاف پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان اداروں نے 2016 کے انتخابات میں روس کے حوالے سے تحقیقات میں صدر ٹرمپ کے خلاف متعصبانہ رویہ اختیار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں