وزیراعظم نریندر مودی رملہ پہنچے، یاسر عرفات کے مزار پر حاضری دی

سرینگر//بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فلسطین کے دارالحکومت رملہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ مودی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ترقی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ، کھیل اور زراعت سے متعلق معاملات پر غوروخوض کرینگے۔وزیر اعظم مودی رملہ گئے اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی قبر پر پھول چڑھائے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کے فلسطینی ہم منصب بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں