القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

غزہ،غزہ میں زمینی کارروائی اسرائیل فوج کو بھاری پڑ گئی ہے، اسرائیلی فوجی اور ٹینک بھی اب حماس کے جانبازوں کے نشانے پر آ گئے ہیں، القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی ایک ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں در اندازی اسرائیل کو بہت مہنگی پڑی ہے، القسام بریگیڈ کے مجاہدین اسرائیلی فورسز پر ہر طرف سے ٹوٹ پڑے ہیں، اور دشمن کے 22 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔

حماس کے حملوں میں اسرائیل کے 16 فوجی ہلاک ہو گئے، غزہ میں ایک مقام پر ڈرون سے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، القسام بریگیڈز نے اس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جانباز کس طرح ٹینکوں کی طرف بڑھے اور انھیں راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

ادھر ترجمان حماس ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ناقابلِ تسخیر مافوق الفطرت فوج کا جھوٹ ختم ہو گیا، اور صہیونیوں کی شکست کا دور شروع ہو چکا ہے، انشاء اللہ ہم انھیں تباہ کر دیں گے۔ ابو عبیدہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’نیتن یاہو تمھارے لیے ہمارے پاس ابھی بھی بہت کچھ ہے اور غزہ دشمنوں کا قبرستان بن جائے گا۔‘‘

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں