غزہ میں ایئر ڈراپ امداد کا باکس گرنے سے پانچ فلسطینی جاں بحق

غزہ، شمال مغربی غزہ میں جمعہ کو کم از کم پانچ فلسطینی اس وقت ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب ایئرڈراپ امدادی سامان کے ڈبوں کا پیراشوٹ نہیں کھلا اور ان کے اوپر گرگیا۔

یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی ہے۔

غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں رہائشیوں کے گھروں پر ایئرڈراپ کے ذریعہ امدادی سامان کے ڈبےگرائے گئے۔

بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، حالانکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے اوپر سے امدادی سامان کے بکسے پیراشوٹ کو ٹھیک سے کھولے بغیر گرادئے گئے۔

مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، فرانس، نیدرلینڈ اور امریکہ سمیت کئی ممالک غزہ تک غذائی امداد پہنچانے کے لیے تقریباً ایک ہفتے سے مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں