انسانوں کو اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف متحدہ طور پر کارروائی کرنے کی ضرورت: ایردوآن

انقرہ، صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ تمام تر انسانوں کو اسرائیل کی نسل کشی کی پالیسی کے خلاف متحدہ طور پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے گزشتہ روز استنبول سینان ایردیم اسپورٹس ہال میں منعقدہ 7ویں ترک نوجوانوں کی انجمن سے اپنے خطاب میں کہا، ’’امریکی اور یورپی ریاستیں جنہوں نے اسرائیل کی حوصلہ افزائی اور حمایت کی وہ خواتین اور بچوں کے قاتلوں کے حامی کے طور پر تاریخ میں رقم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی زیر قیادت کی اسرائیلی انتظامیہ قاتل ہے۔ تمام تر بڑے ظالمین کی طرح سیونزم کے نام پر بچوں اور خواتین کا قتل عام کرنے والی، بے یارو مدد گار معصوم انسانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والی اسرائیلی انتظامیہ ڈرپوک ہے۔

ہم فلسطینی بھائیوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کے قیام کے لیے وہاں کے تمام فریقین سے بات چیت کر رہے ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں