لبنانی گاؤں پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد ہلاک

بیروت، اتوار کے روز جنوبی لبنان کے گاؤں ہیباریہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی گروپ کے فوجی ونگ الفجر آرمی کے تین ارکان ہلاک اور ایک رکن زخمی ہوگیا۔ لبنانی عسکری ذرائع نے یہ اطلاع ژنہوا نیوز ایجنسی کو دی۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک گاڑی پر چار میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد ہلاک اور چوتھا زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس یونٹس اور ریڈ کراس کے ارکان نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سنی مسلح گروپ الفجر آرمی نے حال ہی میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے خلاف کئی فوجی آپریشن شروع کیے ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں