ورجینیا میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

واشنگٹن، ورجینیا میں انگلس فیلڈ ہوائی اڈے کے قریب دو انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے پیر کو کہا، “مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر تقریباً 3 بجے کے قریب ورجینیا کے ہاٹ اسپرنگس میں انگلس فیلڈ ہوائی اڈے کے قریب دوانجن والا ایک آئی اے آیہ ایسٹرا 1125 گر کر تباہ ہوگیا۔ اس میں پانچ لوگ سوار تھے۔”

اے بی سی نیوز براڈکاسٹر نے بتایا کہ طیارے کے حادثے میں چار بالغوں اور ایک بچے کی موت ہوگئی۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں