مشرقی تنزانیہ میں ٹرک اور بس کے تصادم میں نو افراد ہلاک ہو گئے

ڈوڈوما، مشرقی تنزانیہ میں اتوار کی شام ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کم از کم نو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ایک اہلکار نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ریجنل کمشنر ابوبکر کنینگے نے کہا کہ یہ واقعہ ساحلی علاقے کے باگامویو ضلع میں دارالسلام-باگامویو ہائی وے کے ساتھ واقع کیرومو گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک کے ڈرائیور نے دو دیگر گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرک کا ڈرائیور دونوں گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے میں ناکام رہا اور مخالف سمت میں جا رہی منی بس سے ٹکرا گیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں