بولیویا میں بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 51 افراد کی موت

لا پاز، بولیویا میں نومبر سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 51 افراد کی جانیں جاچکیں ہیں۔

پیر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے شہری دفاع کے نائب وزیر جوآن کارلوس کیلویمونٹیس نے کہا کہ بارش سے جنوبی امریکی ملک میں 43,571 خاندان متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس کے 9 محکمے الرٹ پر ہیں۔

کیلویمونٹیس نے کہا’’یہ اعداد و شمار ہمیں ملک میں واقعہ کی سنگینی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں،بولیویا کو بارشوں اور اس کے نتیجے میں قدرتی آفات کی وجہ سے انسانی بحران کا سامنا ہے۔‘‘

بولیویا میں برسات کا موسم عام طور پر نومبر میں شروع ہوتا ہے اور مارچ تک جاری رہتا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں