برازیل میں ڈینگو سے اب تک 391 افراد ہلاک

ریو ڈی جنیرو، برازیل میں اس سال اب تک ڈینگو سے 391 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 854 لوگوں کی موت کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزارت صحت کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ڈینگو کے کل 1583183 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 12652 شدید قسم کے کیسز ہیں۔

اس وقت جنوبی امریکی ملک میں ڈینگو بخار کے واقعات کی شرح فی 100000 باشندوں میں 757.5 کیسز ہے۔

برازیل میں رواں سال کے آغاز سے ڈینگو کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نو صوبوں میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں