مغربی انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک

جکارتہ، انڈونیشیا کے مغربی سماترا صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔ ملک کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

ایجنسی کے مطابق، صوبے کی 12 میں سے 5 ریاستوں نے 1500 سے زائد گھروں، 50 سے زیادہ عبادت گاہوں اور 10 سے زیادہ سڑکوں کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پہنچنے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ جمعرات کو مغربی سماترا میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے 70 ہزار سے زائد باشندوں کو محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور کیا۔

انڈونیشیا بارش کے موسم میں اکثر ہائیڈرو میٹرولوجیکل آفات کا سامنا کرتا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں