ہسپانوی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں سوار 7 افراد ہلاک، درجنوں اسپتال میں داخل

میڈرڈ، اسپین کے گرین کینریا جزیرے سے تقریباً 140 کلومیٹر جنوب میں منگل کی صبح تارکین وطن کی ایک کشتی کو بچائے جانے کے بعد کم از کم سات افراد کی موت ہو گئی اور 12 دیگر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہسپانوی میری ٹائم ریسکیو سروسز نے یہ اطلاع دی۔

ریسکیو سروسز کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار تارکین وطن اسپین کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے اسی دوران یہ اموات پانی کی شدید کمی کی وجہ سے ہوئیں۔

کشتی کو پیر کی شام 8 بجے کے قریب ایک تجارتی جہاز نے دیکھا، جس نے ریسکیو سروسز کو الرٹ کر دیا۔ امداد کے لیے دو ہیلی کاپٹر اور ایک ریسکیو جہاز روانہ کر دیا گیا۔

تارکین وطن کی کشتی سے دو لاشیں ملیں، جب کہ 34 افراد زندہ بچ گئے، جن میں 27 مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔ ان کا تعلق صحارا افریقہ سے ہے۔ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ افریقہ کے شمال مغربی ساحل سے خطرناک کراسنگ کے دوران پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے، ان کی لاشیں سمندر میں پھینک دی گئیں۔

کینری جزائر کی ہنگامی خدمات اور ریڈ کراس نے ساحل پر زندہ بچ جانے والوں کے علاج کے لیے ایک ہنگامی مرکز قائم کیا۔ ان میں سے زیادہ تر پانی کی شدید کمی کا شکار تھے، دو 24 سالہ مردوں کی حالت تشویشناک تھی۔

ایل ہیرو جزیرے کے جنوبی ساحل پر 6 مارچ کو تارکین وطن کا ایک اور جہاز دیکھا گیا۔ جہاز میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 15 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں