برازیل میں بس الٹنے سے چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، برازیل میں سیاحوں کی ایک بس الٹنے سے کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی اور 32 دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

یہ حادثہ ہفتہ کی رات بی آر-116 ہائی وے پر جیکوٹینونہا ویلی علاقے کے قریب پیش آیا۔ سیاحوں کی بس کاروآرو، پرنامبوکو ریاست سے نکلی تھی اور جنوب میں ساؤ پالو شہر کی طرف جا رہی تھی۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے مقامی پریس کو بتایا کہ چار متاثرین میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کو تشویشناک حالت میں پڑوسی قصبے تیوفیلو اوٹونی کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

فیڈرل ہائی وے پولیس نے اطلاع دی ہے کہ ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے گاڑی ایک دیوار سے ٹکرا کر سڑک پر الٹ گئی۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں