میکسیکو میں بس حادثہ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے

میکسیکو سٹی، میکسیکو کے وسطی صوبے مالینالکو میں ایک بس الٹنے سے تقریباً 14 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہو گئے۔

میکسیکو کے سیکورٹی سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ اتوار کی صبح کیپولن چلما ہائی وے پر پیش آیا۔

پولیس اس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھری بس صوبہ گواناجواتو کے شہر سان لوئس ڈی لا پاز سے جا رہی تھی۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں