اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

غزہ، غزہ کے مظلوم شہریوں پر صیہونی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ ترین کارروائیوں کے دوران 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

ظالم فوج نے رفح میں ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد موت کی نیند سلادیا، جب کہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کے لئے قطر اور مصر کی ثالثی میں کوششیں تیز کردی گئی ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں