کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

بگوٹا، شمالی کولمبیا میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام نو فوجی مارے گئے۔

کولمبیا کی نیشنل آرمی نے یہ اطلاع دی۔

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا اڈے سے رابطہ دوپہر کے وقت منقطع ہو گیا تھا اور بعد میں بولیوار ڈیپارٹمنٹ کی سانتا روزا میونسپلٹی کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا۔

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے سوشل میڈیا پر اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی “خلیجی قبیلے کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔”

یواین آئی۔ س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں