چین میں سڑک دھنس جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی

گوانگژو، جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں ایک ایکسپریس وےکا کچھ حصہ دھنس جانےسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی۔

مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح 5.30 بجے تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے۔

میژو شہر کے حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 30 دیگر افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ حادثہ میژہو میں میژہو-ڈابو ایکسپریس وے پر منگل کی رات تقریباً 2:10 بجے پیش آیا تھا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں