برازیل میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد دس ہو گئی

ساؤ پالو،جنوبی برازیل میں بدھ کو طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی، جب کہ 21 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔

شہری دفاع کے ادارے نے یہ اطلاع دی ہے۔

گورنر ایڈورڈو لیٹی نے اعلان کیا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریو گرانڈے ڈو سل ریاست کوجمعرات کے لیے کلاسز کو معطل کرنا پڑا۔ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نقصان کا جائزہ لینے اور وفاقی فنڈ فراہم کرنے کے لیے ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔ صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیرآب مکانوں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مسٹر لیٹی نے کہا کہ “ہر چیز اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ ہماری ریاست کی اب تک کی بدترین آب و ہوا کی تباہی ہوگی۔” انہوں نے کہا کہ تقریباً 4400 مکینوں کو نکالا گیاہے، 107 شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیاجاچکا ہے۔

بدھ کے روز بڑے شہروں میں سے ایک سانتا ماریا میں لینڈ سلائیڈنگ نے ایک دریا کا کنارہ توڑ دیا اور ایک پل اور سڑک بہہ گئی۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں