غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،اموات کی تعداد 34596 ہو گئی

غزہ، اسرائیلی فوج کے جاری حملوں سے غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 کے اضافے سے اموات کی تعداد 34596 ہو چکی ہے ۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملوں کے نتیجے میں 28 افراد کو ہلاک جبکہ 51 کو زخمی کر دیا ۔

209 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34596 فلسطینی جاں بحق اور 77816 زخمی ہو چکے ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں