سری لنکا میں دو بسوں کی ٹکرمیں 33 افراد زخمی

کولمبو، سری لنکا کے مشرقی صوبے امپارا میں گزشتہ روز دو بسوں کے درمیان زبردست ٹکر میں اسکول کے 25 بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ دوپہر 02:30 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک اسکول بس ایک مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ دو بسوں کے ڈرائیوروں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کا امپارا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں