نامبیا میں طیارے حادثے میں تین افراد ہلاک

ونڈہوک، نامبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں جمعہ کی رات پائینیئرز پارک کے رہائشی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔

نامبیا کی پولیس فورس کے چیف انسپکٹر ایلیفاس کووینگا نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ طیارہ جس میں دو پائلٹ اور ایک مکینک سوار تھے، رہائشی کمپلیکس میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تینوں افراد کی موت ہوگئی۔

مسٹر کوونگا نے کہا کہ “تفتیش مکمل ہونے کے بعد ایک جامع رپورٹ جاری کی جائے گی۔”

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں