اسرائیلی حملے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 683 ہو ئی

غزہ، غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,683 ہو گئی ہے۔

حماس کے زیر انتظام محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 29 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے۔ گزشتہ اکتوبر سے جاری فلسطین – اسرائیل جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 34,683 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 78,018 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں