پیرو میں بس الٹنے سے 10 افراد ہلاک

لیما، پیرو کے جنوبی علاقے پونو میں پیر کی صبح ایک مسافر بس الٹنے سے تقریباً 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔

مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اینڈینا نے رپورٹ کیا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 02 بجے کے قریب پیش آیا، جب ٹرانسپورٹس ٹورزم یونیورسل نامی کمپنی کی طرف سے چلائی جانے والی بین الصوبائی بس کوزکو شہر کی طرف جا رہی تھی۔ اسی دوران بس سڑک پر الٹ گئی۔ بس میں 24 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

سرکاری ٹی وی پیرو نوٹس نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے سان جوآن ڈی ڈیوس آیاویری اسپتال اور سانتا روزا ضلع کے ایک کلینک میں لے جایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں