افغانستان میں بارشیں اور سیلاب،15 افراد ہلاک

کابل، افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

افغان صوبہ غور اور ہرات میں شدید بارشوں کے باعث 8 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 142 ہیکٹر کا زرعی رقبہ زیر آب آچکا ہے،189 مکانات تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 11450 مویشی بھی تلف ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ہرات میں تیس مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

صوبہ غور کے علاقے چہار سدہ اور مرغاب کےدرمیان رابطہ کٹ چکا ہے جہاں 500 خاندان بھی در بدر ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا صوبہ اورزگان میں بھی بجلی گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں