جنوبی برازیل میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

ساؤ پالو، برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفان میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جس کے ساتھ صوبے میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر90 ہو گئی ہے۔

ریاستی شہری دفاع کی ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ یوروگوئے اور ارجنٹائن کی سرحدوں سے متصل ریاست میں ریکارڈ بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 132 افراد لاپتہ اور 361 زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ آٹھ دنوں میں 200,000 سے زیادہ باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں