غزہ: اسرائیل کے مسلسل زمینی حملے کے دوران کم از کم 30 افراد ہلاک

یروشلم، اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ غزہ کے رفح پر اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، دریں اثنا، پیر کی رات سے شروع ہونے والے حملے کے بعد سے 30 کے قریب ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 30 انتہاپسند ہیں، جب کہ غزہ کے صحت کے حکام نے تقریباً 35 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے، جن میں ایک چار ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

فوج نے کہا کہ ایک ٹینک ڈویژن اور ایک بکتر بند بریگیڈ مشرقی رفح میں زمین پر کام کر رہے ہیں، جب کہ حملہ آور ڈرون فضا سے حملے کر رہے ہیں۔

فوج نے بتایا کہ انہوں نے علاقے میں تقریباً 100 “اہداف” کو نشانہ بنایا، جس میں دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ اور “مشتبہ عمارتیں” شامل تھیں جہاں سے حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

اسرائیل نے جنوبی شہر میں باقی بچ جانے والی حماس کی چار بٹالین کو ختم کرنے کے اپنے ہدف کا حوالہ دیتے ہوئے پیر اور منگل کی شب رفح پر زمینی حملہ کیا۔

فوجیوں نے منگل کے روز رفح کراسنگ کے غزان فریق پر”آپریشنل کنٹرول” حاصل کرلیا، جو مصر سے قحط زدہ غزہ تک انسانی امداد کے لیے ایک اہم داخلی مقام تھا اور اسے بند کر دیا۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں