برازیل میں سیلاب نے مچا ئی تباہی ، گھر چھوڑنے والوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز

برازیلیا، برازیل کے ریو گرانڈے ڈو سل صوبے میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے اپنا مستقل مقام چھوڑنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,27,105 ہو گئی ہے صوبائی سول پروٹیکشن سروس نے جمعہ کو کہا کہ بے گھر ہونے والے زیادہ تر افراد اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کے گھروں کو چلے گئے ، جب کہ تقریباً 68 ہزار افراد نے پناہ گاہوں میں پناہ لی تھی۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اب تک تقریباً 107 افراد ہلاک اور 754 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 314 افراد لاپتہ ہیں۔

گزشتہ 29 اپریل کو، موسلا دھار بارش کے باعث ریو گرانڈے ڈو سل صوبے میں سیلاب آیا، جس سے کئی نشیبی مقامات زیر آب آ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس آفت سے 14 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ پورٹو الیگرے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سیلاب کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں