فن و ادب
اکشے کمار 58 سال کے ہو گئے

ممبئی، بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار آج 58 برس کے ہو گئے اکشے کمار (اصل نام راجیو بھاٹیہ) 9 ستمبر 1967 کو امرتسر، پنجاب میں ایک متوسط پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے ان کا بچپن دہلی میں گزرا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اکشے بنکاک چلے گئے اور وہاں باورچی کے طور پر کام کرنے لگے اس دوران وہ وہاں مارشل آرٹ سیکھتے تھے بنکاک سے واپسی کے بعد اکشے کمار ممبئی آگئے اور مارشل آرٹس ٹرینر کے طور پر کام کرنے لگے۔ اس دوران اکشے کی ملاقات فلمساز پرمود چکرورتی سے ہوئی۔ پرمود چکرورتی نے انہیں اپنی فلم دیدار میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ تاہم اس سے پہلے ان کی فلم سوگندھ ریلیز ہو گئی۔
اسی دوران ہدایت کار عباس مستان کی نظر اکشے کمار پر پڑی۔ انہوں نے انہیں اپنی فلم کھلاڑی میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ سنہ 1992 میں ریلیز ہونے والی پر اسرار اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور کافی حد تک انڈسٹری میں نام کمانے میں کامیاب ہوئی۔ فلم کھلاڑی کی کامیابی کے بعد اکشے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ کھلاڑی کے بعد اکشے کمار فلم انڈسٹری میں کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور ہوئے۔ اس کے بعد فلمسازوں نے ان کے ساتھ کھلاڑی کے عنوان سے کئی فلمیں بنائیں۔ ان میں ‘میں کھلاڑی تو اناڑی، سب سے بڑا کھلاڑی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی، انٹرنیشنل کھلاڑی، کھلاڑی 420 وغیرہ شامل ہیں۔
سال 1994 اکشے کمار کے فلمی کیریئر کے لیے ایک اہم سال ثابت ہوا۔ اسی سال ان کی سپر ہٹ فلمیں جیسے یہ دلّی، مہرہ، سہاگ، اعلان اور میں کھلاڑی تو اناڑی ریلیز ہوئیں۔ فلم یہ دل لگی میں انہیں پہلی بار پروڈیوسر ڈائریکٹر یش چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کی دم دار اداکاری کے لیے انہیں پہلی بار بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ سال 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم مہرہ ان کے فلمی کیریئر کی سب سے بڑی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی
جاری۔یو این آئی۔م اع
فن و ادب
رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج 1000 کروڑ کلب میں شامل
ممبئی، بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج نے ہندوستانی مارکیٹ میں 1013 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر دھوندھر کا سیکوئل، دھوندھر: دی ریونج روزانہ لاکھوں روپے کی آمد کے ساتھ کامیابی جاری ہےرنویر سنگھ نے مرکزی کردار میں اداکاری کی، یہ فلم ریلیز کے بعد سے ہی شائقین کے درمیان زبردست ہٹ رہی ہے۔ فلم کی مقبولیت اپنے عروج پر ہے۔ رنویر سنگھ، آر مادھاون، ارجن رامپال، سنجے دت، راکیش بیدی، اور سارہ علی خان نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
سکنلک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، “دھورندھر: دی ریوینج” نے 18 مارچ تک تقریباً 43 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں 674.17 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے دوسرے ہفتے میں 263.65 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے 16ویں دن 21.55 کروڑ روپے، 17ویں دن 25.65 کروڑ اور 18ویں دن 28.75 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے 18 دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں 1013.77 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
فن و ادب
نوتن فلموں میں کام کرنے والی پہلی مس انڈیا تھیں
21 فروری برسی کے موقع پر
خصوصی تحریر: نسیم الدین
بالی ووڈ میں ایسی شخصیتوں کی ایک طویل فہرست ہے جِن کے کارناموں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور جِنھوں نے فلمی دنیا میں اپنے انمٹ نقش چھوڑے ہیں اِس طویل عرصے میں کیسے کیسے نامور فن کاروں نے، جِن میں ایکٹرز، ڈائریکٹرز، گلوکار، رائٹرز، شاعر اور موسیقار اور فلمی اسکرین پر اور اس کے پس پردہ کام کرنے والی سینکڑوں شخصیتیں شامل ہیں، اپنی لگن اور فنی جوہر سے بالی ووڈ کو وہ بلند مقام دیا جہاں اُسے ہم آج دیکھتے ہیں۔اِنہی میں ایک عظیم اداکارہ نوتن بھی شامل ہیں۔
نوتن نے اپنی فطری اداکاری، سادگی اور مکالموں کی ادائیگی سے فلم شائقین کو جِس طرح متاثر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
آج کے دور میں جہاں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی حسیناؤں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع آسانی سے مل جاتا ہے، وہیں نوتن کو فلموں میں کام حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔
چار جون 1936 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں نوتن کا اصلی نام نوتن سمرتھ تھا۔ ان کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ اس زمانے کی معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے نوتن اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔
اس وجہ سے ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب مائل ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔نوتن نے بطور چائلڈا سٹار فلم ’نل دمينتی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس درمیان نوتن نے آل انڈیا بیوٹی مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ سرفہرست رہیں لیکن بالی ووڈ کے کسی فلمساز کی توجہ ان کی طرف نہیں گئی۔ انہیں 1950 کی فلم ہماری بیٹی میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جس کی ہدایت کار ان کی ماں شوبھنا سمرتھ تھیں۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔
فن و ادب
عشق نامہ: محبت کی ایک لازوال داستان
خصوصی مضمون : ڈا کٹر شگفتہ یاسمین
جب جب محبت تاریخ کی خاردار راہوں سے لہو لہان ہو کر پروان چڑھی ہے تو کہانیوں نے جنم لیا ہے… اور ایسی ہی ایک داستان لے کر آ رہی ہیں شہناز گل اپنی نئی فلم’’ عشق نامہ‘‘ کے ساتھ پنجابی سپر اسٹار شہناز گل کی آنے والی فلم ’’عشق نامہ ‘‘کا پہلا پوسٹر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر جذبات کی ایک لہردوڑ گئی ہے یہ محض ایک پوسٹر نہیں، بلکہ شہناز کے فنی سفر میں ایک نئے باب کا آغاز محسوس ہوتا ہے۔ شہناز نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
’’میری آنے والی فلم کی پہلی جھلک… عشق نامہ — دوسچے عاشقوں ۔ نمّا اور نسیمہ کی سچی داستان۔ 24 جولائی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں‘‘
یہ صرف ایک فلم ریلیز کی خبر نہی ۔بلکہ ایک ایسی محبت کی بازگشت ہےجس میں درد بھی ہے، تاریخ کا عکس بھی ہےاور امید کی روشنی بھی۔ پردہ ٔ سیمیں پر جلوہ گر ہوتی ایک ایسی فلم جہاں محبت بھی ہے اور جدائی بھی اور وقت کی کڑی آزمائش بھی۔
پوسٹر میں شہناز گل، جے رندھاوا کو آغوش میں تھامے نظر آتی ہیں جیسے محبت ہر آزمائش سے بڑی ہو۔ پس منظر میں ہندوستان اور پاکستان کے کشیدہ حالات کی فضا اس عشق کو مزید گہرا اور بامعنی بنا دیتی ہے۔دوسری جھلک میں وہ روایتی پنجابی دلہن کے روپ میں دکھائی دیتی ہیں، جہاں آنکھوں میں خواب بھی ہیں اور قربانیوں کی خاموش داستان بھی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ محبت صرف ملن کی نہیں، بلکہ صبر، انتظار اور جدوجہد کی کہانی ہے۔
یہ فلم شہناز گل کے کریئر کے ایک اہم موڑ پر سامنے آئی ہے۔ 2025 میں انہوں نے اپنی پروڈکشن کے بینر تلے فلم’ اک کُڑی ‘بنا کر نہ صرف بطور اداکارہ بلکہ بطور پروڈیوسربھی اپنی مضبوط پہچان قائم کی۔ فلم کی کامیابی نے ثابت کر دیاکہ شہناز محض ایک چہرہ نہیں، بلکہ ایک تخلیقی سوچ رکھنے والی فنکارہ بھی ہیں۔اس سے قبل 2021 کی بلاک بسٹر ’ حونصلہ رکھ ‘نے انہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن بنا دیا . ’’عشق نامہ‘‘ میں شہناز گل اپنے فنی افق کو مزید وسعت دیتی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ صرف ایک رومانوی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسا جذباتی سفر ہے جو تاریخ کے زخموں، جدائی کے درد اور امید کی روشنی سے گزر کر دل کو چھو جاتا ہے۔ایسا لگتا ہے جیسے یہ فلم صرف دیکھی نہیں جائے گی — بلکہ محسوس بھی کی جائے گی۔
یو این آئی ۔ایس وائی
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا5 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا2 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں










































































































