جموں و کشمیر
وزیراعظم مودی اجلاس سے خطاب نہیں کریں گے،وزیر خارجہ جے شنکرکا 27 ستمبر کو خطاب

اقوام متحدہ کی80ویں سالگرہ، 9ستمبرکو جنرل اسمبلی کا 80 واں سالانہ اجلاس شروع ہوگا
23سے 29 ستمبر تک اعلیٰ سطحی عام بحث
سری نگر: جے کے این ایس : اقوام متحدہ کی جانب سے نیویارک میں جاری مقررین کی ایک نظر ثانی شدہ عارضی فہرست کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں جنرل ڈیبیٹ سے خطاب نہیں کریں گے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس9 ستمبر2025 کو شروع ہوگا۔ اعلیٰ سطحی عام بحث23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں برازیل اس سیشن کا روایتی پہلا مقرر ہوگا، اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ23 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے مشہور پوڈیم سے عالمی رہنماو ¿ں سے خطاب کریں گے، یہ وائٹ ہاو ¿س میں اپنی دوسری مدت کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس سے صڈرٹرمپکا پہلا خطاب ہے۔جمعہ کو جاری ہونے والے جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی جنرل مباحثے کے لیے مقررین کی ایک نظرثانی شدہ عارضی فہرست کے مطابق، ہندوستان کی نمائندگی ایک’وزیر‘کرے گا۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر 27 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔جولائی میں جاری ہونے والے مقررین کی سابقہ عارضی فہرست کے مطابق وزیراعظم مودی 26 ستمبر کو جنرل ڈیبیٹ سے خطاب کرنے والے تھے۔اسرائیل، چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے حکومتی سربراہان 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی عام بحث سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم مودی اس سال فروری میں واشنگٹن میں وائٹ ہاو ¿س میں ٹرمپ کےساتھ دو طرفہ ملاقات کے لیے امریکہ گئے تھے۔ ٹرمپ نے ہندوستان پر کل 50 فیصد محصولات عائد کیے ہیں، جس میں دہلی سے روسی تیل کی خریداری پر 25 فیصد بھی شامل ہے۔اعلیٰ سطحی عام بحث کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مقررین کی فہرست عارضی ہے اور اعلیٰ سطحی ہفتے کے آغاز سے پہلے نظام الاوقات اور مقررین میں تبدیلیوں کا ہمیشہ امکان رہتا ہے۔
فہرست اسی کے مطابق اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سال کا’مصروف ترین سفارتی موسم‘سمجھا جاتا ہے، اعلیٰ سطحی اجلاس ہر سال ستمبر میں شروع ہوتا ہے۔اس سال یہ سیشن اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کے ساتھ ساتھ یوکرین کے تنازع کے درمیان ہو رہا ہے۔ 80ویں سیشن کا تھیم ”بہتر ایک ساتھ: امن، ترقی اور انسانی حقوق کے لیے 80 سال اور زیادہ“ ہے۔سیشن کا آغاز22 ستمبر کو ’اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں‘ایک میٹنگ سے ہوگا۔خواتین پر چوتھی عالمی کانفرنس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلائے گی جس کا موضوع”صنفی مساوات کے حصول اور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم فار ایکشن کے نفاذ کے لیے دوبارہ کمٹمنٹ، ریسورسنگ اور اس میں تیزی لانا“ ہے۔اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ اجلاس بیجنگ میں1995 کی تاریخی کانفرنس کے بعد کی پیش رفت پر غور کرے گا اور دنیا بھر میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے میں کامیابیوں، بہترین طریقوں، فرقوں اور جاری چیلنجوں پر روشنی ڈالے گا۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس 24 ستمبر کو موسمیاتی سربراہی اجلاس طلب کریں گے تاکہ عالمی رہنماو ¿ں کے لیے اپنے نئے قومی موسمیاتی ایکشن پلان پیش کرنے اور صاف توانائی کے نئے دور کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جا سکے۔اس ہفتے کے دوران منعقد ہونے والی دیگر اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں پائیدار، جامع اور لچکدار عالمی معیشت کے لیے سمٹ شامل ہے۔ غیر متعدی بیماریاں اور دماغی صحت اور بہبود؛ ورلڈ پروگرام آف ایکشن فار یوتھ کی30 ویں سالگرہ؛ اے آئی گورننس پر عالمی ڈائیلاگ کا آغاز؛ جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا عالمی دن؛ اور میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی صورتحال۔ (ایجنسیاں)
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے شیو کھوری یاترا کے دوران سکیورٹی اور یاتریوں کی حفاظت کا جائزہ لیا
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ریاسی میں شیو کھوری یاترا کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ یاتریوں کے لیے دوستانہ ماحول بھی برقرار رکھا جائے۔
شیو کمار شرما (ڈی آئی جی، ادھم پور–ریاسی رینج) نے ہفتہ کے روز پولیس، اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف کے دستوں کی تیاری کا معائنہ کیا، جو رنسو، شیو کھوری اور پونی سمیت اہم مقامات پر تعینات ہیں، تاکہ یاترا کو محفوظ اور ہموار طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی نے یاترا کے لیے کیے گئے مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف اہم مقامات پر تعیناتی کا معائنہ کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو پرکھا۔ انہوں نے شیو کھوری میں یاتریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربے اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے ایکس رے بیگیج اسکیننگ پوائنٹس، سی سی ٹی وی کنٹرول روم، بازار علاقہ، بس اسٹینڈ، یاترا پرچی کاؤنٹر، کانڈا موڑ اور جندی موڑ جیسے حساس مقامات کا خود معائنہ کیا۔
ڈی آئی جی شرما نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ مستعد رہیں، مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل برقرار رکھیں اور ہر وقت چوکس رہیں۔
انہوں نے نگرانی کے نظام کے مؤثر استعمال، مناسب چیکنگ کے طریقہ کار اور ہجوم کے بہتر انتظام پر بھی زور دیا تاکہ تمام یاتریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ فعال اقدامات جاری رکھیں اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ یاترا پرامن اور بغیر کسی حادثے کے مکمل ہو سکے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
پلوامہ میں دہشت گرد کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گرینیڈ ضبط
سری نگر، جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کے معاون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے 44 راشٹریہ رائفلز (آر آر) شادیمرگ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 183 ویں بٹالین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن میں ایک دہشت گرد کے معاون کو گرفت میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن سی بی ناتھ روڈ پر واقع کسبیار میں چلایا گیا، جہاں مشترکہ ٹیم نے کاچی پورہ کے رہائشی مشتبہ محمد عمر ملک کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا جس میں ایک اسٹار پستول، ایک پستول میگزین، دو کارتوس اور دو ہینڈ گرینیڈ شامل ہیں۔
پولیس نے تھانہ راج پورہ میں آرمز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ معاملے میں مزید جانچ جاری ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوئی
جموں، جموں و کشمیر کے بن تالاب علاقے میں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد حالانکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ آپریشن روک دیا گیا ہے۔
افسران نے کہا کہ “ملبے میں دبے تیسرے مزدور کی لاش مل گئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔”
واضح رہے کہ جمعہ کو بن تالاب علاقے میں ٹھٹھر کے پاس مرمت کے دوران ایک پل کا حصہ گرنے سے چار مزدور ملبے میں دب گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “مزدور پل کی مرمت کر رہے تھے، جسے گزشتہ سال اچانک آئی باڑھ میں نقصان پہنچا تھا۔” کل دو مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور ایک کو بچا لیا گیا تھا اور چوتھا مزدور دبا ہوا تھا، جس کی لاش آج صبح پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور این ڈی آر ایف ٹیم کی جے سی بی اور دوسری مشینری کی مدد سے رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد ملی۔
اس دوران جموں و کشمیر حکومت نے واقعے کا نوٹس لیا اور دو انجینئروں کو معطل کر دیا اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا۔
حکومت نے واقعے کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا5 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ








































































































