جموں و کشمیر
آئی ٹی بی ٹی کے یوم تاسیس پر منوج سنہا کی مبارکباد

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انڈو – تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے یوم تاسیس کے موقع پر اس فورس کے افسروں، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ’یہ فورس مادر وطن کی حفاظت میں غیر معمولی عزم اور لگن کی مثال پیش کرتی ہے‘۔
بتادیں کہ انڈو – تبتین بارڈر پولیس کو 24 اکتوبر 1962 میں انڈو تبت سرحد کے ساتھ قائم فرنٹیئر انٹیلی جنس اور سیکورٹی کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے معرض وجود میں لایا گیا تھا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ‘ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں انڈو – تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے یوم تاسیس کے موقع پر اس فورس کے افسروں، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا: ’یہ فورس مادر وطن کی حفاظت میں غیر معمولی عزم اور لگن کی مثال پیش کرتی ہے‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں ہمت،بہادری اور قوم کی بے لوث خدمت کے لئے اس فورس کو سلام پیش کرتا ہوں‘۔
یو این آئی – ایم افضل
جموں و کشمیر
مسلسل بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، جموں۔سری نگر قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند
جموں، جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کے باعث تازہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جموں۔سری نگر قومی شاہراہ جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی ٹریفک کے لیے بند رہی۔
حکام نے بتایا کہ ضلع ادھم پور کے سمرولی کے قریب اور رام بن کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے واقعات کے باعث 275 کلومیٹر طویل جموں–سری نگر قومی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ جب تک متعلقہ ادارے سڑک کو محفوظ قرار دے کر ٹریفک کے لیے دوبارہ نہ کھول دیں، اس وقت تک سفر سے گریز کریں، کیونکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا خدشہ برقرار ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور سڑک کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلز اور ٹی سی یو سے معلومات حاصل کریں۔
ادھر ضلع ادھم پور کے برکوانڈا علاقے میں صبح سویرے بادل پھٹنے کے نتیجے میں اچانک سیلاب آ گیا، جس سے کئی مکانات متاثر ہوئے۔ مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ تین خاندانوں کو گورنمنٹ مڈل اسکول، برکوانڈا منتقل کر دیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ نقصانات کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، محکمۂ اسکولی تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ جموں ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کوئی بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ اس وقت تک باقاعدہ کلاسیں شروع نہ کرے، جب تک مجاز حکام ان کی عمارتوں کو ساختی اعتبار سے محفوظ قرار نہ دے دیں۔
محکمۂ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق جنوبی کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں، ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ کے بعض مقامات پر دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے اور اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں ڈویژن کے متعدد علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی جبکہ بعض مقامات، خصوصاً صبح کے وقت، مختصر دورانیے کی تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ 28 سے 31 جولائی کے درمیان جموں و کشمیر میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، جس کے دوران جموں ڈویژن کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی شہید ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات، ہر ممکن تعاون اور عزت و احترام کا یقین دلایا
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو ڈیوٹی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں خاندان کی فلاح و بہبود اور عزت و احترام کا مکمل خیال رکھنے کا یقین دلایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے لالپورہ میں شہید پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو بہادر عاشق حسین قریشی پر فخر ہے، جن کی جرأت، قربانی اور فرض شناسی ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہے گی۔
منوج سنہا نے کہا کہ شہید کا فرض سے محبت اور مادرِ وطن کے احترام کا جذبہ آنے والی نسلوں کو ایک پُرامن اور خوشحال جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے ہمیشہ ترغیب دیتا رہے گا۔ انہوں نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ہر مرحلے پر ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود اور عزت و وقار کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا تاکہ شہید قریشی کا بیٹا اپنی تعلیم مکمل کر سکے اور ہمدردانہ بنیادوں پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا اہل بن سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کی سمت میں حاصل ہونے والی اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پورے معاشرے، بالخصوص جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ شہید عاشق حسین قریشی کی مادرِ وطن کے لیے وفاداری، ایثار اور جذبۂ خدمت سے سبق حاصل کریں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں متحد رہیں۔
یو این آئی۔ اے ایم
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر ہائی کورٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان
سرینگر، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ نوٹی فکیشن ایسوسی ایشن کے صدر سید انور شاہین نے جنرل سکریٹری تپیشور کے مشورے سے جاری کیا، جس کا مقصد ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانا اور جموں، سرینگر اور مین ونگ کے تمام اداروں میں ہائی کورٹ کے ملازمین کی بہبود کو فروغ دینا ہے۔
نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی میں مظفر احمد میر (سرینگر) اور سوربھ رینا(جموں) بطور نائب صدور شامل ہیں، جب کہ عزیر ناظر (سرینگر) اور شوکت علی (جموں) کو جوائنٹ سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ الطاف حسین جنجوعہ(ٹرانسلیٹر، جموں) اور جاوید احمد میر بطور لیگل ایڈوائزر خدمات انجام دیں گے۔دیگر عہدیداران میں دلبیر سنگھ پٹھانیہ (جموں) اور سہیل احمد گنائی (سرینگر) کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے، عامر خان کو آرگنائزر نامزد کیا گیا، رفیق احمد کو پبلسٹی سکریٹری اور نیاز احمد لون و نتیش سنگھ کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی میں انیس اراکین بھی شامل ہیں جو ہائی کورٹ کے مختلف کیڈرز اور ونگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں ریاض احمد بھٹ، جعفر احمد زہد، سندیپ شرما، جنید ایوب، وشال، مکیش بخشی، کنال شرما، شاکب شوکت، چنی لال، جتیندر سنگھ، وشو ورما، پروین کمار، سہیل احمد ڈار، محمد رفیق بانی، رضوان، ملک عباس شمیم، ریاض احمد حجام، فیاض احمد کمار اور وپن چندر پال شامل ہیں۔ایسوسی ایشن نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی ہائی کورٹ کے ملازمین کے مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ، ہائی کورٹ کے تمام ونگز کے درمیان عملے میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اور اپنے اراکین کی پیشہ ورانہ اور سماجی بہبود کے لیے اقدامات کرنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کرے گی۔ ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے ملازمین کے درمیان اتحاد، تعاون اور خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتی رہے گی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
جموں و کشمیر7 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا1 week agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف









































































































