جموں و کشمیر
آنے والے چار ماہ کے دوران کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئیں گے :پولیس سربراہ

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کے روز کہاکہ وادی کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور آنے والے چار ماہ کے دوران حالات پوری طرح سے معمول پر آئیں گے۔
اُنہوں نے کہاکہ ٹی آر ایف کی جانب سے دھمکیاں دینے کا مقصد لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے اور یہ سب کچھ آئی ایس آئی کی ایماء پر ہو رہا ہے۔
ان باتوں کا اظہار پولیس سربراہ نے گاندربل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک کشمیر صوبے کا تعلق ہے تو حالات پچھلے برسوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہیں۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ وادی کشمیر میں روز بروز سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حالات کتنے زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔
اُن کے مطابق وادی کشمیر میں گر چہ ابھی بھی کچھ ملی ٹینٹ ماڈیول سرگرم ہیں لیکن امسال سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینسی کی کمر توڑ کر رکھ دی۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے تین چار ماہ کے دوران حالات پوری طرح سے معمول پر آئیں گے۔
ٹی آر ایف کی دھمکیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول قائم کرنے کی خاطر یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دھمکیوں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کشمیر میں کون رہے گا بلکہ اس کا اختیار جموں وکشمیر کی حکومت کو ہے ۔
موصوف ڈی جی پی نے مزید کہاکہ ملی ٹینسی کو پوری طرح سے نیست و نابود کرنے کی خاطر جنگجو مخالف آپریشنز کا دائرہ وسیع کیا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ اب جتنے بھی بچے ہوئے ملی ٹینٹ ہیں انہیں بھی بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
اُن کے مطابق لوگوں کو گھبرانے یا ڈر اور خوف میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ درجہ حرارت میں کمی آنے کے بعد سرگرم جنگجو رہائشی علاقوں کی اور رخ کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیوں نے پہلے ہی اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹ چاہئے باغات میں ہوں یا جنگلی علاقوں میں سیکورٹی ایجنسیاں ہر وقت اُنہیں انجام تک پہنچانے کی خاطر تیار رہتی ہیں۔
جموں و کشمیر
جموں: اقتصادی جرائم ونگ نے دھوکہ دہی کے دو مقدمات میں چارج شیٹ داخل کی
جموں، جموں کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے دھوکہ دہی کے دو الگ الگ مقدمات میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد متعلقہ عدالتوں میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
پہلے مقدمے میں جے پور کی ایم/ایس گولڈ سکھ ٹریڈ انڈیا لمیٹڈ اور اس کے پانچ عہدیداروں پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر تقریباً 30.29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرانے اور رقم کے غبن کا الزام ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کمپنی سیبی، آر بی آئی اور جموں و کشمیر کے رجسٹرار آف کمپنیز کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھی۔
دوسرے مقدمے میں جعلی محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کی مدد سے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ (پی آر سی) حاصل کرنے کے معاملے میں چار افراد اور ایک سابق پٹواری کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ ایف ایس ایل کی جانچ میں متعلقہ دستاویزات جعلی پائی گئیں۔
کرائم برانچ نے عوام سے مالیاتی دھوکہ دہی سے محتاط رہنے اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع اقتصادی جرائم ونگ کو دینے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا چھ دن کے بعد دوبارہ شروع
جموں، جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے چھ دنوں سے روکی گئی سالانہ شری امرناتھ یاترا ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گئی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6269 یاتری بالتل کے راستے گفا کے لیے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ بالتال اور پہلگام دونوں راستوں پر خراب موسم اور تیز بارش کی وارننگ کے پیش نظر 19 جولائی سے یاترا کو احتیاطی اقدام کے طور پر روک دیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 6269 یاتریوں کا تازہ جتھہ آج صبح بھگوتی نگر یاتری نواس سے بالتل بیس کیمپ کے راستے روانہ ہوا۔ 223 گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے میں 1470 خواتین، 25 بچے اور 54 سادھو شامل تھے، یہ سب سخت حفاظتی انتظامات میں سفر کر رہے تھے۔
عہدیداروں نے نوٹ کیا کہ روایتی پہلگام روٹ کے لئے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا گیا۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے بعد یاترا دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل ادھم پور-رام بن اسٹریچ پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے ہائی وے کو بند کر دیا گیا تھا۔ ‘بابا برفانی’ کے گپھا درگاہ کی سالانہ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ آج تک، تقریباً چار لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گپھا کی مندر پر حاضری دی ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔
جموں و کشمیر
مسلسل بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، جموں۔سری نگر قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند
جموں، جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کے باعث تازہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جموں۔سری نگر قومی شاہراہ جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی ٹریفک کے لیے بند رہی۔
حکام نے بتایا کہ ضلع ادھم پور کے سمرولی کے قریب اور رام بن کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے واقعات کے باعث 275 کلومیٹر طویل جموں–سری نگر قومی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ جب تک متعلقہ ادارے سڑک کو محفوظ قرار دے کر ٹریفک کے لیے دوبارہ نہ کھول دیں، اس وقت تک سفر سے گریز کریں، کیونکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا خدشہ برقرار ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور سڑک کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلز اور ٹی سی یو سے معلومات حاصل کریں۔
ادھر ضلع ادھم پور کے برکوانڈا علاقے میں صبح سویرے بادل پھٹنے کے نتیجے میں اچانک سیلاب آ گیا، جس سے کئی مکانات متاثر ہوئے۔ مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ تین خاندانوں کو گورنمنٹ مڈل اسکول، برکوانڈا منتقل کر دیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ نقصانات کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، محکمۂ اسکولی تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ جموں ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کوئی بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ اس وقت تک باقاعدہ کلاسیں شروع نہ کرے، جب تک مجاز حکام ان کی عمارتوں کو ساختی اعتبار سے محفوظ قرار نہ دے دیں۔
محکمۂ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق جنوبی کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں، ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ کے بعض مقامات پر دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے اور اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں ڈویژن کے متعدد علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی جبکہ بعض مقامات، خصوصاً صبح کے وقت، مختصر دورانیے کی تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ 28 سے 31 جولائی کے درمیان جموں و کشمیر میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، جس کے دوران جموں ڈویژن کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
دنیا1 week agoجے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے متعلق مالی فائدے کے الزامات مسترد کر دیے
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا1 week agoایران کی عرب ممالک کو سخت دھمکی، اونٹوں کے دور میں واپس پہنچا دیں گے
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا4 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف

































































































