جموں و کشمیر
احمدآباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوںکی تعداد265 ہوگئی

لاشوں کی شناخت کےلئے ڈی این اے ٹیسٹ جاری
بعض اطلاعات کے مطابق ہلاکتوںکی تعداد290 سے زیادہ
سری نگر : جے کے این ایس : جمعرات کو گجرات کے شہر احمدآباد میں ایک مسافر بردار جہاز کے گرکرتباہ ہونے والے حادثے میں مرنے والوںکی تعداد265تک پہنچ گئی ہے ،جن میں 241مسافر اور میڈیکل ہوسٹل میں موجودمیں میڈیکل طلبہ اوردیگر لوگ بھی شامل ہیں جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ہلاکتوںکی تعداد290 سے زیادہ ہوسکتی ہے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ذرائع ابلاغ نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو گجرات کے احمدآباد میں پیش آئے طیارہ حادثے میں کم سے کم 265 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں جہاز پر سوار مسافر، عملہ اور زمین پر موجود لوگ سبھی شامل ہیں۔ایک پولیس افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ احمد آباد کے سول ہسپتال میں 65 لاشیں لائی گئیں۔ افسر کے مطابق طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی کم از کم 265 لاشیں احمد آباد کے سول اسپتال میں لائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری طور پر 204 لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ 41 زخمی افراد کو زیر علاج بتایا گیا تھا۔ احمد آباد پولیس کمشنر نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور حتمی تصدیق بعد میں کی جائے گی۔ وہیں تازہ جانکاری کے مطابق اس حادثے میں کم سے کم 265 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کر کے ان کا حال دریافت کیا اور ڈاکٹروں سے بھی زخمیوں کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی۔ اس کے بعد انہوں نے شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور دیگر کے ساتھ میٹنگ کی۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا،میں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے۔
جائے حادثہ سے مسافروں کی لاشیں تقریباً نکال لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کے لواحقین کے ڈی این اے نمونے اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور یہ عمل اگلے 2-3 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ غیر ملکیوں کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ان کے ڈی این اے کے نمونے بھی اس وقت اکٹھے کیے جائیں گے جب وہ تمام ریاستی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بھارت پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا، وزیر اعظم، مرکزی حکومت اور حکومت گجرات کی جانب سے میں اس حادثے میں جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ واقعے کے 10 منٹ کے اندر میں نے وزیر اعلیٰ، ریاستی وزیر داخلہ اور دیگر حکام سے بات کی۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ اس جہاز میں 230 ہندوستانی اور غیر ملکی مسافر تھے اور عملے کے 12 افراد سوار تھے۔ خوش قسمتی سے جہاز پر سوار ایک مسافر بچ گیا ہے۔ اس سے ملاقات کی۔مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا، احمد آباد میں ہونے والے المناک واقعے کے بعد ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) نے بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم (آئی سی اے او) کے تجویز کردہ بین الاقوامی پروٹوکول کے مطابق ایک باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت حادثے کی جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے جو ہوا بازی کی حفاظت اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مختلف موضوعات کے ماہرین کے ساتھ کام کرے گی۔
جموں و کشمیر
میرواعظ عمر فاروق کا دعویٰ: تقریب سے قبل دوبارہ گھر میں نظربربند کر دیا گیا
سرینگر، کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے منگل کے روز الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ایک بار پھر گھر پر نظربند کر کے سرینگر کے تاریخی علاقے عیدگاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا
“آج مجھے پھر سے گھر میں نظربند کر دیا گیا اورپرانے سرینگر کے نوجوانوں کی جانب سے عیدگاہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شامل ہونے سے روک دیا گیا۔ افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مکالمے اور بات چیت کے اس بہترین موقع کو ضائع کر دیا گیا۔”انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ کے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل یا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
دریں اثنا، میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کے پس منظر پر بننے والی ایک آئندہ بالی ووڈ فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے “محدود نقصان” ہوا، جو کہ حقیقت کے برعکس اور پیلٹ متاثرین کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
میرواعظ نے فلمسازوں کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا،ان ہزاروں لوگوں کے لیے یہ اقدام زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے جو اپنی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں میں پیلٹ لگنے کے باعث مستقل معذوری اور شدید تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں۔”ان متاثرین میں اکثریت نوجوانوں کی ہے، جنہیں پراپیگنڈے کی نہیں بلکہ ہمدردی، دیکھ بھال اور انصاف کی ضرورت ہے۔” انہوں نے فلمسازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کی غیر حساسیت پر نظرثانی کریں اور فلم کو موجودہ شکل میں ریلیز کرنے سے باز رہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر
ڈوڈا کے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان
جموں، جموں و کشمیر میں ڈوڈا ضلع کے تھاتھری علاقے میں بادل پھٹنے سے اچانک آئے سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے سے کئی گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ کل دیر رات تقریباً 2:30 بجے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹا، جس سے اچانک سیلاب آگیا اور علاقے میں کافی تباہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ “خبروں کے مطابق، تھاتھری بازار کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کئی گھر بڑے پتھروں، مٹی اور ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔ کئی گاڑیوں کے بھی تباہ ہونے یا بہہ جانے کی خبر ہے۔” ذرائع نے کہا کہ “نقصان کا صحیح اندازہ لگایا جا رہا ہے۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ “کئی گھروں میں مٹی، پانی اور ملبہ داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو ملبہ ہٹانے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔” ساتھ ہی کئی خاندانوں کو سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہونا پڑا۔
حکام نے بتایا کہ کافی مقدار میں مٹی اور ملبہ جمع ہونے کی وجہ سے ڈوڈا-کشتواڑ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “واقعے کے بعد کی صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے اور انتظامی حکام و پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہی ہیں۔”
اس سے پہلے، ڈوڈا ضلع کے بھلیسا علاقے اور کشتواڑ ضلع میں 540 میگاواٹ کے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے پاس بھی بادل پھٹنے کے واقعات ہوئے تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا کے لیے 8815 تیرتھ یاتریوں کا چھٹا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، جموں و کشمیر میں شری امرناتھ یاترا کے لیے 8815 تیرتھ یاتریوں کا چھٹا جتھہ منگل کو سخت سکیورٹی کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 8815 تیرتھ یاتری آج صبح جموں بیس کیمپ سے 363 ہلکی اور بڑی گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے۔
اس جتھے میں 3989 زائرین بالتال بیس کیمپ اور 4826 یاتری پہلگام بیس کیمپ کے لیے جا رہے تھے۔ یہ قافلہ کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کے درمیان آگے بڑھا۔ یاترا کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے مل کر انتظامات کیے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیرتھ یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پکا رجسٹریشن ملنے اور اپنی طے شدہ یاترا کی تاریخ پر ہی سفر کریں کیونکہ بغیر رجسٹریشن والے کسی بھی یاتری کو بیس کیمپ تک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ دو جولائی کو جموں سے یاترا کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا6 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا7 days agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
ہندوستان1 week agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
ہندوستان7 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
جموں و کشمیر7 days agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی: صدر سلووینیا
دنیا1 week agoقطر میں امریکہ سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں: اسماعیل بقائی




































































































