جموں و کشمیر
اننت ناگ – راجوری لوک سبھا پولنگ کے لئے ہر لحاظ سے تیار

سری نگر، جموں وکشمیر کی پانچ لوک سبھا سیٹوں میں سے آخری اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ 20 امید واروں کے قسمت کے فیصلے کے لئے 25 مئی یعنی ہفتے کو پولنگ کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے بتادیں کہ جموں وکشمیر کی چار لوک سبھا سیٹوں میں سے اودھم پور سیٹ کے لئے 20 اپریل، جموں سیٹ کے لئے 26 اپریل، سری نگر سیٹ کے لئے 13 مئی اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 مئی کو پر امن طریقے سے پولنگ ہوئی جن میں اودھم پور، جموں، سری نگر اور بارہمولہ سیٹوں کے لئے پولنگ کی مجموعی شرح بالترتیب 68 فیصد، 72 فیصد، 38 فیصد اور 59 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اننت ناگ – راجوری سیٹ کے لئے پہلے پولنگ کی تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی تھی تاہم بعض پارٹیوں بشمول بی جے پی، اپنی پارٹی وغیرہ کی گذارش پر موسمی صورتحال اور مغل روڈ بند رہنے کے پیش نظر اس سیٹ کی پولنگ کو موخر کیا گیا تھا اور پولنگ کی نئی تاریخ 25 مئی مقرر کی گئی۔
دوسری جانب نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے متعلقہ حکام کے اس فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سیٹ کے لئے پولنگ کی تاریخ بدلنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایسا وزیر داخلہ امت شاہ کے سری نگر دورے کے پیش نظر کیا گیا۔
اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ پانچ اضلاع اننت ناگ، کولگام ،شوپیاں، راجوری اور پونچھ اضلاع پر مشتمل ہے اور یہ نشست 18 اسمبلی حلقوں پر محیط ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس لوک سبھا نشست کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد 18 لاکھ 36 ہزار 5 سو 76 ہے جن میں سے 9 لاکھ 33 ہزار 6 سو 47 مرد اور 9 لاکھ 2 ہزار 9 سو 2 خواتین ووٹر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل رائے دہندگان میں سے 17 ہزار 9 سو 67 رائے دہندگان جسمانی طور معذور ووٹر ہیں جبکہ 5 سو 40 رائے دہندگان کی عمر سو برس سے زیادہ ہے اور اس نسشت کے لئے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کی تعداد 81 ہزار ہے۔
پیر پنچال رینج کے آر پار پھیلی اس لوک سبھا نشست کے لئے ہموار پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے 2 ہزار 3 سو 38 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں نیز پونچھ اور راجوری اضلاع میں 18 سرحدی پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
حکام نے خوشگوار اور پُر امن پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کے پیش نظر راجوری اور پونچھ اضلاع میں بالخصوص لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پیرا ملٹری فورسز کی تین سو کمپنیوں کے ساتھ ساتھ فوج ، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے دستوں کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے حلقے میں زائد از 25 ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور پولنگ مراکز میں سے قریب 16 سو مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2023میں راجوری ، پونچھ اور ریاسی اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان کئی انکاونٹر ہوئے جبکہ ملی ٹنٹ حملوں کے نتیجے میں ایک سال کے دوران 54 افراد مارے گئے جن میں 19سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور 28 ملی ٹینٹ شامل ہیں۔
چار مئی کو پونچھ میں ہندوستانی فضائیہ کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک جوان جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔
اس لوک سبھا نشست کے لئے 20 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ظفر اقبال منہاس، ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ اس سیٹ پر اصل مقابلہ محبوبہ مفتی اور میاں الطاف کے درمیان متوقع ہے۔
یو این آئی- ایم افضل
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا چھ دن کے بعد دوبارہ شروع
جموں، جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے چھ دنوں سے روکی گئی سالانہ شری امرناتھ یاترا ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گئی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6269 یاتری بالتل کے راستے گفا کے لیے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ بالتال اور پہلگام دونوں راستوں پر خراب موسم اور تیز بارش کی وارننگ کے پیش نظر 19 جولائی سے یاترا کو احتیاطی اقدام کے طور پر روک دیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 6269 یاتریوں کا تازہ جتھہ آج صبح بھگوتی نگر یاتری نواس سے بالتل بیس کیمپ کے راستے روانہ ہوا۔ 223 گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے میں 1470 خواتین، 25 بچے اور 54 سادھو شامل تھے، یہ سب سخت حفاظتی انتظامات میں سفر کر رہے تھے۔
عہدیداروں نے نوٹ کیا کہ روایتی پہلگام روٹ کے لئے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا گیا۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے بعد یاترا دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل ادھم پور-رام بن اسٹریچ پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے ہائی وے کو بند کر دیا گیا تھا۔ ‘بابا برفانی’ کے گپھا درگاہ کی سالانہ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ آج تک، تقریباً چار لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گپھا کی مندر پر حاضری دی ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔
جموں و کشمیر
مسلسل بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، جموں۔سری نگر قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند
جموں، جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کے باعث تازہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جموں۔سری نگر قومی شاہراہ جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی ٹریفک کے لیے بند رہی۔
حکام نے بتایا کہ ضلع ادھم پور کے سمرولی کے قریب اور رام بن کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے واقعات کے باعث 275 کلومیٹر طویل جموں–سری نگر قومی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ جب تک متعلقہ ادارے سڑک کو محفوظ قرار دے کر ٹریفک کے لیے دوبارہ نہ کھول دیں، اس وقت تک سفر سے گریز کریں، کیونکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا خدشہ برقرار ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور سڑک کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلز اور ٹی سی یو سے معلومات حاصل کریں۔
ادھر ضلع ادھم پور کے برکوانڈا علاقے میں صبح سویرے بادل پھٹنے کے نتیجے میں اچانک سیلاب آ گیا، جس سے کئی مکانات متاثر ہوئے۔ مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ تین خاندانوں کو گورنمنٹ مڈل اسکول، برکوانڈا منتقل کر دیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ نقصانات کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، محکمۂ اسکولی تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ جموں ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کوئی بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ اس وقت تک باقاعدہ کلاسیں شروع نہ کرے، جب تک مجاز حکام ان کی عمارتوں کو ساختی اعتبار سے محفوظ قرار نہ دے دیں۔
محکمۂ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق جنوبی کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں، ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ کے بعض مقامات پر دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے اور اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں ڈویژن کے متعدد علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی جبکہ بعض مقامات، خصوصاً صبح کے وقت، مختصر دورانیے کی تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ 28 سے 31 جولائی کے درمیان جموں و کشمیر میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، جس کے دوران جموں ڈویژن کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی شہید ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات، ہر ممکن تعاون اور عزت و احترام کا یقین دلایا
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو ڈیوٹی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں خاندان کی فلاح و بہبود اور عزت و احترام کا مکمل خیال رکھنے کا یقین دلایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے لالپورہ میں شہید پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو بہادر عاشق حسین قریشی پر فخر ہے، جن کی جرأت، قربانی اور فرض شناسی ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہے گی۔
منوج سنہا نے کہا کہ شہید کا فرض سے محبت اور مادرِ وطن کے احترام کا جذبہ آنے والی نسلوں کو ایک پُرامن اور خوشحال جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے ہمیشہ ترغیب دیتا رہے گا۔ انہوں نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ہر مرحلے پر ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود اور عزت و وقار کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا تاکہ شہید قریشی کا بیٹا اپنی تعلیم مکمل کر سکے اور ہمدردانہ بنیادوں پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا اہل بن سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کی سمت میں حاصل ہونے والی اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پورے معاشرے، بالخصوص جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ شہید عاشق حسین قریشی کی مادرِ وطن کے لیے وفاداری، ایثار اور جذبۂ خدمت سے سبق حاصل کریں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں متحد رہیں۔
یو این آئی۔ اے ایم
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا1 week agoجے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے متعلق مالی فائدے کے الزامات مسترد کر دیے
دنیا1 week agoایران کی عرب ممالک کو سخت دھمکی، اونٹوں کے دور میں واپس پہنچا دیں گے
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کی 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائیداد ضبط کر لی
































































































