دنیا
ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :خامنہ ای

تہران، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرنڈر کرنے کے دھمکی نما مطالبے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے غیر مشروط طور پر ہتھیار نہ ڈالے تو ایرانی سپریم لیڈ رکو قتل کیا جا سکتا ہے۔ جس کے جواب میں سپریم لیڈر نے کہا ہے ‘اگر امریکہ نے اپنے اتحادی کی مدد کے لیے کوئی مداخلت کی تو اسے ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔’
ایرانی سپریم لیڈر نے اس امر کا اظہار ایران اسرائیل جنگ کے چھٹے روز اپنے ایک خطاب میں کیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی پر کی گئی اپنی تقریر میں خامنہ ای نے کہا ‘ ہماری قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ ‘ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے الٹی میٹم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ‘ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کسی بھی فوجی مداخلت کا بلاشبہ اسے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔’
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای 1989 سے اقتدار میں ہیں اور ایران میں ریاست کے تمام معاملات کے حتمی نگران ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل دیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں کرے گا۔’
اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے یہ تقریر جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے ایک رات کے بعد کی ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تہران کے قریب ایران کے جوہری پروگرام کے لیے سینٹری فیوجز کے اجزاء بنانے والی دو عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس بارے میں کہا ہے اسرائیلی فضائیہ کے 50 سے زیادہ لڑاکا طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران تہران کے علاقے میں مسلسل حملے کر کے ہتھیار بنانے والی متعدد تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ اسرائیلی حملے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام میں خلل ڈالنے کی وسیع کوششوں کا ایک حصہ تھے۔ اس لیے تہران میں سینٹری فیوجز کی پیداوار کی سہولت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے سینٹری فیوجز کی اہمیت یورینیم کی افزودگی کے لیے انتہائی زیادہ ہے۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا عمل جوہری ری ایکٹرز کے لیے ایندھن پیدا کر سکتا ہے۔ نیز یورینیم کی افزودگی ممکن بناتا ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل نے تہران کے شہر کرج میں بھی حملے کر کے ایران کے جوہری پروگرام کے لیے سینٹری فیوجز کے اجزاء بنانے والے دو مراکز تباہ کر دیے ہیں۔
‘ آئی اے ای اے ‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ تہران میں ایک سائٹ پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں جدید سینٹری فیوج روٹرز تیار اور ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
ایران پاسداران انقلاب کور کے مطابق’ تل ابیب پر ہائپر سونک الفتح-1 میزائل داغے گئے ہیں۔ یہ ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا سے بھی تیز رفتاری سے رفتاری سے سفر کرتے ہیں اور پرواز کے دوران پینترہ بھی بدل سکتے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں ٹریک کرنا اور روکنا کسی بھی دفاعی نظام کے لیے مشکل ہوتر جاتا ہے۔’
دوسری طرف اسرائیل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رات کو تل ابیب پر کوئی میزائل نہیں گرا ہے۔ جبکہ خبر رساں ادارے ‘ اے ایف پی’ کی جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام تل ابیب پر میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہیں۔
ایران کی طرف سے کہا گیا ہے اس نے اسرائیل کی طرف ڈرونز طیاروں کا دستہ روانہ کیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران سے داغے گئے کل 10 ڈرونز کو روک لیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جی سیون کے اجلاس میں ان افواہوں کو مزید بھڑکایا جو ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکہ کے براہ راست شریک ہونے سے متعلق چل رہی ہیں۔ جی سیون کے سربراہان نے ایک طرف اپنے اجلاس میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کہا اور دوسری جانب اسرائیلی جارحانہ حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ‘ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔’
اسی اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا ‘ امریکہ آسانی سے ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کر سکتا ہے۔’ ٹرمپ کا اپنے ‘ ٹروتھ سوشل’ پر کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپا ہوا ہے۔ وہ ایک آسان ہدف ہو سکتا ہے۔ لیکن وہ وہاں اس لیے محفوط ہے ابھی ہم اسے قتل کرنے نہیں جارہے ہیں۔’
جی سیون اجلاس سے واپسی پر ٹرمپ نے امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ۔
تاہم فوری طور پر ایسی کچھ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں کہ اجلاس میں ایران کے خلاف جنگ میں شرکت بارے کیا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا اصرار ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
اسرائیلی قبضہ واشنگٹن معاہدے پر عملدرآمد میں بڑی رکاوٹ: لبنانی صدر
بیروت، لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضہ واشنگٹن معاہدے پر عملدرآمد میں بڑی رکاوٹ ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کی موجودگی لبنانی فوج کی تعیناتی میں رکاوٹ ہے جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کی موجودگی مشترکہ اہداف کےحصول کیلئےنقصان دہ ہے۔
جوزف عون کا کہنا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی کی گنجائش نہیں، اسرائیل کےتازہ حملوں میں 4افراد جاں بحق ہوئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنانی حکومت کے ساتھ طے شدہ سکیورٹی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے صارف انکار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حزب اللہ خطرہ بنی رہے گی، اسرائیل اس علاقے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں امریکا کی ثالثی میں اسرائیلی اور لبنانی حکومتوں کے درمیان ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے نیتن یاہو کا مقبوضہ لبنانی علاقے کا یہ پہلا دورہ تھا، جس کے تحت اسرائیل دو علاقے لبنان کی فوج کے حوالے کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
بحرالکاہل میں چین کا بڑا عسکری مظاہرہ، ایٹمی آبدوز سے اسٹریٹیجک میزائل کا کامیاب تجربہ
بیجنگ، چین نے بحرالکاہل میں بڑا عسکری مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی آبدوز سے اسٹریٹیجک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، تجربہ سالانہ فوجی تربیت کاحصہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق چینی بحریہ نے پیر کے روز بحرالکاہل میں اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
چینی پیپلز لبریشن آرمی کی بحریہ کے ترجمان وانگ شومینگ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘وی چیٹ’ پر جاری ایک بیان میں تصدیق کی کہ “6 جولائی کی دوپہر 12 بج کر 1 منٹ پر چینی بحریہ کی ایک اسٹریٹجک نیوکلیئر آبدوز سے بحرالکاہل کے کھلے سمندر میں ایک اسٹریٹجک میزائل کامیابی سے داغا گیا۔” ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندر میں وارہیڈ کیساتھ طویل فاصلے تک مار والے میزائل کا تجربہ کیا، جس نے سمندر میں پہلے سے طے شدہ ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تجربہ سالانہ فوجی تربیت کا حصہ تھا جس کے بارے میں متعلقہ ممالک کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس تجربے سے قبل ہی پاپوا نیو گنی اور نیوزی لینڈ کے حکام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا تھا کہ چین بحرالکاہل میں جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
پاپوا نیو گنی کے وزیر خارجہ جسٹن ٹکاچینکو نے تصدیق کی کہ چینی سفیر نے ذاتی طور پر فون کر کے انہیں اس تجربے کے حوالے سے پہلے سے مطلع کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ چین نے انہیں اس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے بارے میں الرٹ کر دیا تھا۔
دوسری جانب جاپان نے اس میزائل تجربے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، میزائل داغے جانے سے قبل جاری ایک مشترکہ حکومتی بیان میں ٹوکیو کا کہنا تھا کہ “ہم نے چین سے اس بیلسٹک میزائل تجربے پر نظرثانی کا پرزور مطالبہ کیا تھا تاکہ یہ جاپانی فضائی حدود سے گزر کر جاپان کی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہ کرے۔”
دفاعی ماہرین کے مطابق بحرالکاہل میں چین کی اس تازہ ترین بحری اور جوہری طاقت کے مظاہرے سے خطے میں دفاعی تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
کیف، نیٹو سربراہی اجلاس سے پہلے روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں شیڈول نیٹو سربراہی اجلاس سے پہلے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں اچانک شدت آگئی۔ روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر اب تک کا ایک بہت بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
‘الجزیرہ ٹی وی’ نے کیف کے فوجی سربراہ کے حوالے سے بتایا روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کو نشانہ بنانے کے لیے 68 ہلاکت خیز میزائل اور 351 ڈرون داغے۔ یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ محض ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت کیف پر روس کا یہ دوسرا بڑا اور تباہ کن حملہ ہے، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، حملوں کے نتیجے میں اب تک 46 افراد کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ترکیہ میں ہونے والے اہم نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ہی یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ روس اس اہم سفارتی بیٹھک کو سبوتاژ کرنے یا دباؤ بڑھانے کے لیے یوکرین کو بڑے حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے، جو اب سچ ثابت ہو گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرینی فوج نے بھی اس حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے روس کے زیرِ کنٹرول جزیرہ نما کرائمیا میں روسی توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ . یوکرینی ڈرون حملے کے بعد روسی کنٹرول والے علاقے ‘سواستوپول’ میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے اور پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق نیٹو اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ان حملوں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا5 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا7 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان5 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
ہندوستان6 days agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی: صدر سلووینیا
دنیا6 days agoدوحہ میں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات،ایران کی تردید



































































































