تازہ ترین
بارہمولہ: ایک عسکریت پسند گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پٹن کے ہمری علاقے میں ناکے کے دوران شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت جنید فاروق پنڈت کے طور پر ہوئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
(ای ٹی وی)
دنیا
اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔
امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر تہران دوبارہ مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکہ آئندہ ہفتے ایران میں پلوں اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنائے گا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ نے ایران میں پلوں اور بجلی گھروں پر حملے کی دھمکی دی ہو، وہ ماضی میں بھی مذاکراتی دباؤ بڑھانے کے لیے سخت اور جارحانہ بیانات دیتے رہے ہیں، جن پر ہمیشہ عمل نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو وہاں ’’کوئی بھی باقی نہیں بچے گا۔‘‘
امریکی صدر نے کہا ایران پر تب تک حملے جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہہ دوں کہ بس بہت ہو گیا، توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کا مرحلہ سب سے آخر کے لیے اٹھا کر رکھیں گے، ہم ایران کے تمام پاور پلانٹس اور پلوں کو تباہ کر دیں گے، اور ایران کو اس حال میں پہنچا دیں گے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادہ ہو جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ امریکہ نے امریکی نمائندوں نے منگل کے روز ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایران پر معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے، ہم ایران کو بری طرح نشانہ بنا رہے ہیں، اس میں ابھی کچھ جنگ لڑنے کی صلاحیت باقی ہے، لیکن یہ بہت زیادہ نہیں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پر مسلسل چوتھی رات 7 گھنٹے تک امریکی بمباری
واشنگٹن، امریکی فوج نے ایران پر مسلسل چوتھی رات فضائی کارروائی کی اور آبنائے ہرمز سمیت ساحلی علاقوں میں درجنوں ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظاموں پر انتہائی درست ہتھیاروں سے حملے کیے۔
یہ کارروائی امریکی وقت کے مطابق رات 10 بجے کی گئی، سینٹکام نے ایکس (ایکس) پر لکھا کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کی تجارتی بحری جہازوں اور ان کے شہری عملے کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا تھا۔ یہ مسلسل چوتھی رات ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف فضائی و عسکری حملے کیے ہیں۔ آج اس سے قبل امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی جانب آنے اور وہاں سے جانے والے جہازوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی۔
سینٹکام نے اعلامیے میں کہا امریکی ناکہ بندی کے آغاز کے بعد یہ فضائی کارروائی کی گئی، آبنائے ہرمز میں امریکی افواج چوکس اور مؤثر کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی بمباری سے عراق کی سرحد کے قریب ضلع دہلوران میں واقع معدنی پانی کی پیداوار کے مرکز پر تین میزائل آ کر گرے، جس پانی کی بوتلیں تیار کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا، بدھ کی علی الصبح ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فیکٹری کا ساز و سامان متاثر ہوا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
واشنگٹن، امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا تعلق ایران سے تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران سے منسلک کرپٹو والٹس میں موجود 130 ملین ڈالر منجمد کر دیے ہیں، ایران کے مرکزی بینک سے منسلک متعدد کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہے۔
سیکریٹری خزانہ نے بیان میں کہا کہ ایران کی غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، امریکہ ایرانی حکومت کو غیر قانونی آمدنی تک رسائی سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی شب امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجے ایران کی بندرگاہوں کی طرف جانے اور وہاں سے آنے والے جہازوں پر امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔
امریکہ اس سے قبل بھی اپریل سے جون کے درمیان ایسی ناکہ بندی نافذ کر چکا تھا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 20 سے زائد جنگی طیارے، سیکڑوں ایئر کرافٹ آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
ہندوستان7 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا7 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا7 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا7 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا1 week agoاسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی ایرانی قیادت کو دھمکی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز






































































































