تازہ ترین
بارہمولہ میں سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث چار گرفتار

سری نگر میں ٹی آر ایف کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار/آئی جی پی کشمیر
سری نگر (یو این آئی): پولیس نے زائد از ایک ماہ قبل شمالی کشمیر کے گوشہ بگ پٹن علاقے میں ایک سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث تین جنگجوؤں اور ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بتادیں کہ گوشہ بگ پٹن میں 15 اپریل کو نا معلوم بندوق برداروں نے منظور احمد نامی ایک سرپنچ کو ہلاک کر دیا تھا۔دریں اثنا پولیس نے سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ہائی برڈ جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے پیر کو اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گوشہ بگ پٹن میں 15 فروری کو منظور احمد بنگرو نامی سر پنچ کی جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاکت کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گوشہ بگ سے ہی تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
+انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت نور محمد یتو ولد غلام حسن یتو، محمد رفیق پرے ولد محمد اکبر پرے اور عاشق حسین پرے ولد عبدالرحمان پرے کے بطور کی۔بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران ان تین افراد نے انکشاف کیا کہ وہ محمد افضل لون نامی لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کے ساتھ رابطے میں ہیں جو اس وقت عدالتی حراست میں ہے۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ افضل لون نے اپنے قریبی ساتھی نور محمد یتو کو اپنے ہی علاقے کے دو نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے تیار کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے بیان میں کہا: ’نور محمد نے اس ضمن میں محمد رفیق پرے اور عاشق حسین پرے کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں بندوق اٹھانے کے لئے تیار کیا‘۔
بیان میں کہا گیا: ’بعد ازاں نور محمد نے دونوں (محمد رفیق اور عاشق حسین) کو اپنے برادر نسبتی معراج الدین ڈار ساکن ثناواللہ ڈار ساکن گنڈ جہانگیر حاجن بانڈی پورہ کے ساتھ جا کر ذاتی طور محمد افضل لون کو ملنے کی ہدایت دی‘۔بیان کے مطابق یہ تینوں افضل لون سے ملے جس نے ان کو مختلف کام سونپے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ کچھ دنوں کے بعد افضل لون نے معراج الدین ڈار کے ذریعے نور محمد کو محمد رفیع اور عاشق حسین کے لئے اسلحہ و گولہ باردو بھی بھیجا جس میں دو پستول، دو ہینڈ گرینیڈ اور دو میگزین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ و گولہ باردو بھیجنے کے ساتھ ان کو اپنے علاقے کے سیاست سے وابستہ لوگوں خاص کر پنچوں اور سرپنچوں کو مارنے کی ہدایات بھی بھیجی گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ اسی دوران افضل لون اور اس کے تین اعانت کاروں کو پلہالن گرینیڈ دھماکہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بیان میں کہا: ’ان کی گرفتاری سے ان تین افراد کی سرگرمیاں موخر ہوگئیں اور وہ تب تک خاموش رہے جب تک دو مقامی جنگجوؤں، عمر لون اور گلزار گنائی جنہوں نے حال ہی میں سرحد پار کرکے تربیت حاصل کی تھی، نے ان تینوں کے ساتھ رابطہ کیا اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود اور کام کے سلسلے میں معلومات جن میں ان سے سرپنچوں کو مارنے کے کام کو مکمل کرنے کو کہا گیا، حاصل کیں۔بیان کے مطابق سازش کاروں نے اپنے ہدف کا تعین کرکے سرپنچ منظور احمد بنگرو (اب متوفی) کو ہلاک کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی۔
پولیس بیان میں کہا گیا: ’اس مقررہ دن پر عاشق حسین نے عمر لون نامی جنگجو کے ساتھ فیس بک میسنجر کے ذریعے بات کی اور اس کو منصوبے کے بارے میں جانکاری فراہم کی‘۔بیان کے مطابق جنگجو نے اس منصوبے کو 15 اپریل کو چندر ہامہ پٹن کے باغ میں سرپنچ کو ہلاک کرکے عملی جامہ پہنایا۔بیان میں کہا گیا کہ مزید پوچھ تاچھ کے دوران نور محمد یتو نے انکشاف کیا کہ اس نے عمر لون کو اسلحہ دیا جبکہ ابھی بھی کچھ اسلحہ اور چند گولیاں اس کے گھر میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور پستول اور کچھ گولیوں کو جائے مقام سے بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کے سلسلے میں اب تک تین پستول، دو گرینیڈ، تین میگزین،اور32 گولیاں بر آمد کی گئی ہیں جبکہ تحقیقات ہنوز جاری ہیں۔علاوہ ازیں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ٹویٹ کر کے کہا کہ سری نگر پولیس نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی ہائی برڈ جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 15 پستول،30 میگزین، 300 گولیاں اور ایک سائلنسر شامل ہیں۔موصوف آئی جی پی نے جنگجوؤں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے سرگرم جنگجووں اور اُن کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے اور پچھلے ایک ماہ کے دوران حفاظتی عملے نے متعدد ہابئیرڈ ملی ٹینٹوں اور بالائی ورکروں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ یو این آئی
جموں و کشمیر
چاندن واری میں امرناتھ یاترا سے قبل پولیس کا موک ڈرل
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ساتھ مل کر امرناتھ یاترا 2026 سے قبل چاندن واری، پہلگام میں ایک جامع موک ڈرل کا انعقاد کیا۔
یہ مشق یاترا کے دوران سکیورٹی کو مؤثر، محفوظ اور بلا رکاوٹ بنانے کے لیے اداروں کی تیاریوں کو جانچنے اور بہتر بنانے کے مقصد سے کی گئی۔موک ڈرل کے دوران مختلف ہنگامی حالات کی فرضی مشق کی گئی، جن میں شامل تھے:
بھیڑ پر قابو پانا
زخمیوں کا انخلاء
ریسکیو آپریشنز
ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنا
ان مشقوں کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں مختلف ادارے کتنی تیزی اور مؤثر طریقے سے ردعمل دیتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اننت ناگ پولیس اور سی اے پی کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر تیز اور مربوط کارروائی کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران مواصلاتی نظام، بین الادارہ جاتی تعاون اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کارکو بھی جانچا گیا۔اننت ناگ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سینئر افسران نے اس مشق کی نگرانی کی اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ حکام نے یاترا کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی چوکسی، پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی تعاون پر زور دیا۔حکام کے مطابق یہ موک ڈرلز آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی تاکہ سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور امرناتھ یاترا کے راستوں پر مجموعی حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ مشق اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کے دوران لاکھوں زائرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک اور تیار ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ دینے کا وعدہ پورا کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی یقین دہانی: فاروق عبداللہ
سرینگر، نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرے گا۔اننت ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینا ہمارا سب سے بڑا اور بنیادی مطالبہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوئی عام یقین دہانی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک ایسا وعدہ تھا جو بین الاقوامی سطح پر کیا گیا تھا۔
“ریاست کے درجے کی بحالی کا وعدہ پوری دنیا کے سامنے کیا گیا تھا۔ ہم سب اب اس وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جب وزیرِ اعظم مودی کی عمر عبداللہ سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس عزم کا احترام کریں گے اور اسے پورا کریں گے۔”
جموں و کشمیر کی حکمراں جماعت ‘نیشنل کانفرنس’ نے ریاست کے درجے کی بحالی کے لیے اپنی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر احتجاج: نیشنل کانفرنس پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے پہلے ہی دن نئی دہلی میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اپوزیشن اتحاد کی دعوت: وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ‘انڈیا’ بلاک کے تمام مرکزی رہنماؤں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں آواز کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا، اور تب سے ہی تمام مقامی سیاسی جماعتیں ریاست کا پرانا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پوری انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے، ترک صدر
انقرہ، ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیے کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنی چاہیے، یہ ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی ہے، تاریخ دوبارہ دُہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان7 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا6 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا5 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا1 week agoیہ بھی ممکن ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے کبھی ملاقات کروں: ٹرمپ
دنیا5 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ





































































































