تازہ ترین
باغ گل لالہ میں امسال چار نئے ٹلپ کا اضافہ ہوگا، مزید پرکشش بنانے کی خاطر کام شدو مد سے جاری: حکام

سری نگر،02مارچ(یو این آئی) سری نگر کی زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں امسال چار نئے ٹلپ کا اضافہ ہوگا۔
فلوریکلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اخلاص شائق نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم نے امسال ہالینڈ سے گل لالہ کے چار نئی اقسام بر آمد کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امسال ہالینڈ سے گل لالہ کی چار نئی قسمیں – کیپ کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسمس ڈریم ، ہالینڈ سے برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد پر 68 رنگ برنگی اقسام کے ٹیولپ بلب کے علاوہ ڈیفوڈل، ہائیسن، مسکری کے چشم کشا پھول اور باغ میں موجود درخت سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے 30 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن میں 300 سے زیادہ باغبان اس وقت انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ اس کے باضابطہ افتتاح سے قبل اسے آنے والے سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر موسم سازگار رہا اور درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہا تو ٹیولپ کے بلب جلد کھلیں گے،تاہم آفیسر موصوف نے واضح کیا کہ باغ کو کھولنے کی تاریخ کا فیصلہ سرکار ہی لے سکتی ہے۔
اخلاص شائق نے کہا کہ ماحول کو مزید دلفریب بنانے کے لیے متعدد فوارے بھی باغ میں شامل کیے گئے ہیں۔محکمہ پھولبانی کے اہلکاروں نے بتایا ‘یہ باغ قریب 600 کنال رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ 200 کنال زمین پر ٹیولپ بیڈ بنائے گئے ہیں۔ اور باقی اراضی پر پارکیں بنائی گئی ہیں۔ یہ باغ کم از کم ایک ماہ کے لئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کے لئے کھلا رہتا ہے’۔انہوں نے بتایا ‘گل لالہ کا پھول بہت ہی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس کی زندگی صرف 15 سے 17 دنوں پر ہی محیط ہوتی ہے۔ تاہم ٹیولپ کی زندگی اس کے قسم اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔ اگر موسم سرد رہا تو اس کی زندگی بڑھ سکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے’۔
محکمہ پھولبانی کے اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ان کا محکمہ باغ گل لالہ کو کم از کم ایک ماہ تک کھلا رکھنے کے لے مختلف اقسام کے ٹیولپس کا باری باری استعمال کرتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کیا برف باری یا موسلا دھار بارشوں سے گل لالہ کے پھولوں کو نقصان پہنچنے کا احتامل ہے تو ان کا جواب تھا موسمی لحاظ سے برف باری کی وجہ سے ٹیولپ کا نقصان نہیں ہوتا ہے ۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ٹیولپ کے پودے ٹوٹ سکتے ہیں۔
محکمہ پھولبانی نے امسال باغ گل لالہ میں کئی نئی سہولیات کا اضافہ کیا ہے جن میں فلڈ لائٹنگ قابل ذکر ہے۔ قریب 600 کنال اراضی پر پھیلے اس باغِ گل لالہ میں امسال 51 اقسام کی 12 لاکھ سے زیادہ ٹیولپ گٹھلیاں لگائی گئی ہیں ۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ سیاحوں کی باغ میں دلچسپی کو بنائے رکھنے کے لئے اس میں ہر سال ٹیولپ گٹھلیوں کی تعداد اور سہولیات میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ‘ہمیں امید ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاح باغ گل لالہ دیکھنے آئیں گے’۔
باغ گل لالہ بالی ووڈ فلم سازوں کے لئے بھی محبوب مقام ہے جس کے پیش نظر گذشتہ ایک دہائی کے دوران یہاں کئی فلموں کی شوٹنگ کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے سراج باغ کے نام سے مشہور اندرا گاندھی میموریل ٹلپ گارڈن کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے قوم کے نام وقف کیا تھا۔ باغ گل لالہ کے قیام کا بنیادی مقصد وادی میں شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دینا تھا۔
دنیا
ایران پر نئے حملے مفاہمت نامے کی خلاف ورزی، تنازع کے حل کی راہ مسدود ہو رہی ہے: لاؤروف
ماسکو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ ایران پر فوجی حملوں کا دوبارہ آغاز تنازع کے پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان کے مطابق ماسکو ان حملوں کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے کی خلاف ورزی تصور کرتا ہے۔
سرگئی لاؤروف نے یہ بات منگل کو اپنے چاڈی ہم منصب عبداللہ صبری فضول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایران پر حملوں کے دوبارہ آغاز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا، “ہم ایران کے خلاف فوجی حملوں کے دوبارہ آغاز کو مفاہمت نامے کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں اور اس پر مزید تبصرے کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک افسوس ناک صورت حال ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ایران میں شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں بھی شہری تنصیبات متاثر ہو رہی ہیں، اور یہ کسی مثبت نتیجے کی طرف نہیں لے جا رہا۔”
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ اقدام اس دروازے کو بند کر رہا ہے جسے واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے نے کھولا تھا۔
انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایران پر حالیہ حملے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے کی خلاف ورزی ہیں۔
چند روز قبل بھی سرگئی لاؤروف نے ایران سے متعلق تنازع کو ایسے معاہدوں کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا جو تمام فریقوں کے مفادات کا احاطہ کرتے ہوں۔
موزمبیق کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایران، آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے روس کا مؤقف واضح ہے۔
لاؤروف نے کہا، “ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنازع کا حل ناگزیر ہے اور یہ صرف ایسے معاہدے کے ذریعے ممکن ہے جو نہ صرف ایران، اس کے پڑوسیوں اور امریکہ بلکہ ان تمام ممالک کے مفادات کی بھی عکاسی کرے جو موجودہ صورت حال کے عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔”
یواین آئی۔ م س
دنیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں کے خلاف مظاہرے ،ایران نے صنعا ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت کی
صنعا/ تہران، یمن کے مختلف صوبوں میں صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی حملے کے خلاف مسلح قبائلی اجتماعات اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے یمنی مسلح افواج کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے حملے کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمنی میڈیا نے المسیرہ نیٹ ورک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی فضائی حملوں کے خلاف حجہ، ریمہ، المحویت اور اباب صوبوں میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ حجہ کے ضلع المحبشہ کے قبائل نے صنعا کے ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت اور یمنی مسلح افواج کے اقدامات کی حمایت کے لیے مسلح اجتماع منعقد کیا۔
اس اجتماع نے یمن کی ناکہ بندی اٹھانے کے بارے میں ایران کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا اور فوجی تربیت اور متحرک ہونے میں حصہ لینے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے انصار اللہ تحریک کے سربراہ کو حملے کے ردعمل اور ناکہ بندی اٹھانے کے بارے میں فیصلے کرنے کے مکمل اختیار کا اعلان بھی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے پیر کے روز صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کر کے ایک ایرانی طیارے کو اترنے سے روک دیا۔ یمن کی وزارت دفاع کے مطابق، یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حوثی وفد نے، جو مرحوم رہنما علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لیے ایران کا سفر کیا تھا، یمنی ایئرلائن کی پرواز سے واپس آنے سے انکار کر دیا اور ایرانی طیارے میں واپس آنے پر اصرار کیا۔
ادھر ایران نے صنعا کے ہوائی اڈے پر سعودی حمایت یافتہ حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور یمن کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اس سے قبل حوثی تحریک نے سعودی عرب پر صنعا کے ہوائی اڈے پر بمباری کا الزام عائد کیا تھا اور جوابی کارروائی میں میزائل داغے تھے۔ سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے حوثی میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔
حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ ان کی فورسز نے یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ مارچ 2022 میں غیر رسمی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے یہ پہلے حملے بتائے جاتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے: نیتن یاہو
یروشلم، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل پر حملہ کیا تو اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور فیصلہ کن ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں منعقدہ نیگیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قیادت کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دے گا اور ایرانی قیادت کو خبردار کرتا ہوں کہ اگر آپ نے ہم پر حملہ کیا تو یہ نہ سمجھیں کہ ہم خاموش رہیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ وہ دن گزر چکے جب کوئی اسرائیل پر حملہ کرے اور اسے فیصلہ کن جواب نہ دیا جائے۔ ان کے بقول آئندہ کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر جاری کشیدگی ایک بار پھر جنگی صورتحال میں تبدیل ہو گئی ہے، جہاں دونوں ممالک اس اہم آبی گزرگاہ کے کنٹرول پر آمنے سامنے ہیں۔
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد کشیدگی اس وقت دوبارہ بڑھی جب ایران نے مبینہ طور پر پروٹوکول کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز میں ایک بڑے تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا۔
اس کے جواب میں امریکہ نے ایران میں متعدد فوجی اہداف اور ایک اہم تجارتی ریلوے پل پر حملے کیے، جو ایران کو قازقستان اور روس سے ملاتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، تاہم ان کی تکنیکی ٹیم مذاکراتی عمل بھی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا1 week agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
ہندوستان6 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا6 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا6 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان4 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان4 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا




































































































