تازہ ترین
بڈگام میں گولیوں کی گونج

سکیورٹی اہلکار جب ایک مخصوص مقام کی طرف پہنچے تو وہاں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے علاقہ پٹھان پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیوں کی آواز سُنائی دی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف کو مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ایک وسیع علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔
سکیورٹی فورسز جب ایک مخصوص مقام کی طرف پہنچے تو وہاں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔مختصر دورانیہ تک گولیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد علاقہ میں خاموشی ہے۔
تاہم سکیورٹی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی تلاش میں محاصرے کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
تا دم تحریر علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دنیا
امریکہ نے ایران پر حملوں کیلئے اسرائیل کے فضائی اڈے استعمال کیے: اسرائیلی وزیر دفاع
تل ابیب، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نےکہا ہےکہ حالیہ ہفتوں میں ایران پر فضائی حملےکرنےکے لیے امریکی جنگی طیاروں نے اسرائیلی فضائی اڈوں سے پروازیں کیں۔ایرانی جانتے ہیں کہ امریکی طیارے یہاں سے اڑان بھرتے ہیں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھی یہیں سے روانہ ہوتے ہیں تاکہ حملے کیے جاسکیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل سےگفتگو میں اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے ایک ملک یعنی اسرائیل کے علاوہ ہر جگہ حملے کیے ہیں۔اسرائیل ایران کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا چاہتا ہے لیکن امریکہ اس منصوبے سے اس وقت متفق نہیں۔
انہوں نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے، ہم ایران پر خود بھی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کاٹز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعہ کے بعد سے خطے میں نسبتاً سکون ہے، کیونکہ امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
بارہمولہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں دو افراد گرفتار
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے، واقعے کی ویڈیو بنانے اور شکایت درج کرانے کی صورت میں متاثرہ خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔
بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گُریندر پال سنگھ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرہ خاتون نے 25 جولائی کو بارہمولہ پولیس سے رابطہ کر کے واقعے کی شکایت درج کرائی تھی۔ یہ واقعہ 3 جولائی کو جلشیری-ڈرنگبل علاقے میں پیش آیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ سیر کے لیے اس علاقے میں گئی تھی، جہاں دو نامعلوم افراد ان کے پاس آئے، انہیں ہراساں کرنا شروع کیا اور ان کی ویڈیو بنانے لگے۔
گُریندر پال سنگھ نے بتایا، “ملزمان نے جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنایا، نوجوان کو وہاں سے بھگا دیا اور اس کے بعد باری باری خاتون کے ساتھ عصمت دری کی۔ انہوں نے اس دوران اپنے موبائل فون سے پورے واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔”
ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ خاتون ملزمان کی شناخت نہیں کر سکی، تاہم اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ واقعے کے دوران دونوں افراد ایک دوسرے کو “شاکر” اور “اشرف” کے نام سے پکار رہے تھے۔
شکایت موصول ہونے کے بعد بارہمولہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے خاتون پولیس افسر میناکشی کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔
بارہمولہ ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شاہجہاں چودھری نے کہا کہ ملزمان کی شناخت ایک بڑا چیلنج تھی کیونکہ واقعے کے 22 دن بعد شکایت درج کرائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تکنیکی شواہد اور انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے گہرائی سے تحقیقات کا آغاز کیا۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے
دنیا
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو آبنائے ہرمز میں استحکام بحال کرنے کے لیے علاقائی تعاون کے فروغ کا مطالبہ کیا اور تناؤ کے حوالے سے “امریکی جارحیت” کو موردِ الزام ٹھہرایا۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ عراقچی نے یہ باتیں عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہیں۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقچی نے علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے اور خطے میں استحکام کی ترویج کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں میں شدت لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ “آبنائے ہرمز میں امریکہ کے جارحانہ اقدامات کا نتیجہ ہونے والی عدم استحکام کی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے۔”
جمعہ کے بعد سے خطے میں محتاط سکوت رہا ہے جب امریکہ اور ایران نے حملے روک دیے۔
اس کشیدگی کے دوران امریکہ نے ایران پر حملے کیے، جبکہ تہران نے چند عرب ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنا کر جواب دیا۔
یاد رہے کہ واشنگٹن اور تہران نے جون میں ایک یادداشتِ مفاہمت پر دستخط کیے تھے جس میں لڑائی ختم کرنے اور ایک وسیع تر معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی گئی تھی، تاکہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو ختم کیا جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 جولائی کو جنگ بندی ختم قرار دی جب ہرمز میں ٹینکرز پر حملے ہوئے، جن کا ذمہ واشنگٹن نے تہران کو ٹھہرایا۔
واشنگٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جہازوں پر حملے روکے اور خلیج میں نیویگیشن کی آزادی کی ضمانت دے۔ تاہم تہران کا اصرار ہے کہ اس کے ساحلی پانیوں کے متصل راستوں میں جہاز رانی ایک ایسے میکانزم کے تحت ہو جو اس کے زیرِ کنٹرول ہو۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج









































































































