فن و ادب
بے مثال حسن کی ملکہ نلنی جیونت

(بیس دسمبر برسی کے موقع پر)
ممبئی، بالی وڈ کی گزرے زمانے کی بے حد خوبصورت اداکارہ نلنی جینت کی پیدائش 18 فروری 1926 کو ممبئی کے ایک مراٹھی خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد کسٹم آفیسر جبکہ والدہ گھریلو خاتون تھیں۔ ان کے دو بھائی بھی تھے۔ نلنی کو بچپن سے ہی رقص کا بے حد شوق تھا، جس میں ان کے والد نے ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے ہیرا بائی جویری سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت بھی حاصل کی۔ وہ کاجول کی نانی شوبھنا سمرتھ کی خالہ زاد بہن تھیں۔
نلنی کو فلموں سے بے حد محبت تھی۔ ان کے گھر کے پاس ’سواستک‘ نامی سنیما ہال تھا، جہاں وہ اکثر فلمیں دیکھنے جایا کرتی تھیں۔ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ اس کی دو وجوہات تھیں، ایک تو ان کی بہن شوبھنا پہلے ہی سے فلموں میں تھیں اور دوسرا انہیں خود فلموں سے گہری دلچسپی تھی۔ اس لئے وہ اس فیلڈ میں کیرئر بنانا چاہتی تھیں۔
اگرچہ انہوں نے اپنے گھر والوں سے کبھی یہ خواہش ظاہر نہیں کی کیونکہ ان کے والد فلموں میں کام کرنے کے سخت خلاف تھے۔ وہ اپنی بھانجی شوبھنا سمرتھ کو بھی فلمی دنیا میں کام کرنے کی وجہ سے ناپسند کرتے تھے، یہاں تک کہ کئی بار انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ اسی وجہ سے شوبھنا کی والدہ نے ان سے تمام رشتے منقطع کرلیے تھے اور الگ رہنے لگی تھیں۔
ایک روز واقعہ ہے نلنی اپنی خالہ کے گھر شوبھنا کی سالگرہ پر گئی تھیں۔ پارٹی کے دوران فلم پروڈیوسر چمن لال دیسائی کی نظر 14 سالہ نلنی پر پڑی۔ وہ اپنی آنے والی فلم رادھیکا کے لیے ہیروئن کی تلاش میں تھے۔ نلنی کو دیکھتے ہی انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہی ان کی فلم کی ہیروئن ہوں گی۔
جب یہ بات نلنی کے والد کو معلوم ہوئی تو انہوں نے واضح طور پر انکار کر دیا، لیکن چمن لال نے کافی سمجھایا کہ وقت بدل چکا ہے اور اب فلموں میں کام کرنا برا نہیں سمجھا جاتا۔ آخرکار ان کے الد کو راضی ہونا پڑا اور 1941 میں فلم رادھیکا سے نلنی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
فلم رادھیکا میں نلنی نے اداکاری کے ساتھ کچھ گانے بھی گائے۔ انہوں نے تین سولو گانے اور چار گانے ہریش، نورجہاں اور ماروتی راؤ کے ساتھ گائے۔ دوسری فلم ‘بہن‘ میں بھی انہوں نے چار گانے گائے۔ بعد میں بھی کئی فلموں میں وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتی رہیں۔
نلنی کی پہلی فلم کے ڈائریکٹر چمن لال کے بیٹے ویریندر دیسائی تھے۔ شوٹنگ کے دوران دونوں میں دوستی ہوئی اور پھر دوستی محبت میں بدل گئی۔ ویریندر پہلے سے شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی تھے اور عمر میں نلنی سے کافی بڑے تھے۔ اس کے باوجود دونوں نے 1945 میں شادی کر لی۔ دونوں خاندان اس شادی کے خلاف تھے، حتیٰ کہ ویریندر کو ان کے والد نے گھر سے بے دخل کردیا تھا۔
گھر سے نکالے جانے کے بعد نلنی اور ویریندر فلمستان اسٹوڈیو میں دو ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے لگے اور وہیں قریب ہی ملاڈ میں ایک بنگلہ کرائے پر لے لیا۔ کافی عرصے تک دونوں کو فلموں میں کام نہیں ملا، تاہم اسٹوڈیو کے مالک ششدھر مکھرجی انہیں تنخواہ دیتے رہے۔
فلموں میں کام نہ ملنے کی ایک وجہ یہ رہی کہ نلنی نے فلموں کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ صرف اسی فلم میں کام کریں گی جس کی ہدایتکاری ان کے شوہر کریں گے۔ اس بات پر ششدھر مکھرجی ان سے ناراض ہو گئے۔ فلموں میں نظر نہ آنے کی وجہ سے ناظرین انہیں فراموش کرنے لگے، جس کا اثر ان کی ازدواجی زندگی پر بھی پڑا۔ روز کے جھگڑوں کے بعد تین برس میں ہی ان دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس دوران ان کی صرف ایک فلم ’پھر بھی اپنا ہے‘ ریلیز ہوئی۔
طلاق کے بعد نلنی کا کیریئر دوبارہ چل پڑا۔ 1948 میں ان کی دو فلمیں انوکھا پیار اور گنجن ریلیز ہوئیں۔ انوکھا پیار میں وہ دلیپ کمار کے ساتھ نظر آئیں اور دونوں کی جوڑی کافی پسند کی گئی۔
نلنی نے اشوک کمار کے ساتھ بھی کئی فلمیں کیں۔ فلم بینوں کو بھی ان کی جوڑی کافی پسند تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان افیئر بھی رہا۔ سال 1953 کی فلم سمادھی کی شوٹنگ کے دوران دونوں قریب آگئے، لیکن سات سال بعد دونوں الگ ہو گئے۔ فلم سمادھی کا گانا ’گورے گورے او بانکے چھورے‘ اور فلم ’نوجوان‘ کا ’ٹھنڈی ہوائیں لہراکے آئیں‘ آج بھی سامعین کو مسحور کردیتے ہیں۔
نلنی 40 اور 50 کی دہائی میں خوبصورتی میں مدھوبالا کو ٹکر دیتی تھیں۔ سال 1952 میں فلم فیئر میگزین نے ایک پول کیا تھا جس میں وہ خوبصورتی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہی تھیں۔ سال 1951 میں انہوں نے ایک میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ بھی کروایا جو کافی سرخیوں میں رہا۔ نلنی کی دیگر فلموں میں بہن، انوکھا پیار، پھر بھی اپنا، راہی، باپ بیٹی، نیلمنی اور کالا پانی اہم ہیں۔
فلم منیم جی میں نلنی اور اداکار پربھو دیال لیڈ رول میں نظر آئے۔ شوٹنگ کے دوران دونوں کو محبت ہو گئی اور فلم امر رہے کی شوٹنگ کے دوران ہی دنوں نے شادی کر لی۔ سال 1965 میں فلم بمبئی ریس کورس کے بعد انہیں لیڈ رول آفر نہ ملنے کے باعث انہوں نے فلموں سے کنارہ کر لیا۔
اگرچہ 18 سال بعد وہ فلم ناستک میں نظر آئیں، جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کی ماں کا کردار ادا کیا، لیکن اس کے بعد انہوں نے مکمل طور پر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔تقریباً دو دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں نلنی جینت نے 60 فلموں میں چھوٹے بڑے کردار ادا کیے۔ان کی ذاتی زندگی بھی جدوجہد سے بھری رہی۔
نلنی شوہر پربھو دیال کے سال2001 میں انتقال کے بعد پوری طرح ٹوٹ کر رہ گئیں۔ انہوں نے باہر آنا جانا چھوڑ دیا اور چیمبور کے یونین پارک میں واقع اپنے گھر میں تنہائی کی زندگی گزارنے لگیں۔ رشتہ داروں سے بھی رابطہ منقطع ہو گیا۔
تنہائی میں ہی 20 دسمبر 2010 چیمبور میں کاجول کی نانی شوبھنا سمرتھ کی بہن اور اداکارہ نلنی جینت کا انتقال ہوا۔ ان کے گھر میں لاش تین دن تک پڑی رہی۔ پڑوسیوں کو بھی اس کی کوئی خبر نہیں تھی۔ موت کے تین دن بعد ایک نوجوان ایمبولینس لے کر آیا، خود کو نلنی جینت کا رشتہ دار بتا کر ان کی لاش لے گیا۔
زندگی کے آخری وقت ان کے پاس کوئی نہیں تھا۔ ان کی حالت اتنی خراب تھی کہ گھر کا خرچ چلانے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔ پڑوسیوں کے مطابق وہ بالکل تنہا رہتی تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد نہ کوئی پولیس کارروائی ہوئی اور نہ ہی کوئی ان کے گھر گیا۔ موت کے بعد سے ہی گھر پر تالا لگا رہا۔
یو این آئی۔ این یو۔
فن و ادب
جموں فلم فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن 28-29 ستمبر کو ہوگا: منتظمین
جموں، وومیدھ کی جانب سے دی اوانتی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پیش کیا جانے والا جموں فلم فیسٹیول (جے ایف ایف) کا پانچواں ایڈیشن 28 اور 29 ستمبر کو یہاں منعقد ہوگا۔
پیر کے روز اس کے پانچویں ایڈیشن کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جو خطے کے ثقافتی اور سنیما کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
پریس کانفرنس میں آئندہ ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے فیسٹیول ڈائریکٹر راکیش روشن بھٹ نے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ سفر یقین، ثابت قدمی اور بے شمار افراد و تنظیموں کی حمایت سے ممکن ہوا ہے۔ ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جے ایف ایف کو ایک بامعنی پلیٹ فارم بنانے میں تعاون دیا۔ یہ سنگ میل پوری تخلیقی برادری کا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایڈیشن کی ایک خاص جھلک بہترین مقامی پروڈکشن کے لیے ایک لاکھ روپے کا انعام ہوگا، جس کا مقصد علاقائی ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
فیسٹیول ڈائریکٹر روہت بھٹ نے بتایاکہ“پانچویں ایڈیشن کے ساتھ ہم علاقائی کہانیوں کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ بہترین مقامی پروڈکشن کے لیے ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے فلم سازوں کو مضبوط پلیٹ فارم مل سکے۔”
فیسٹیول کے مشیر ڈاکٹر امیت وانچو نے کہا کہ جموں فلم فیسٹیول ایک معتبر پلیٹ فارم بن چکا ہے جو بامعنی سنیما کو فروغ دیتا ہے اور اس کی مسلسل ترقی منتظمین کی محنت اور معیاری کہانیوں میں بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
شریک پیش کنندہ کی جانب سے سنجیو کاک نے کہاکہ“ہمیں خوشی ہے کہ ہم وومیدھ کے ذریعے جموں و کشمیر میں جے ایف ایف اور ٹی آئی ایف ایف ایس جیسے بین الاقوامی فلمی میلوں سے وابستہ ہیں۔ یہ پلیٹ فارم عالمی سنیما کو یہاں کے ناظرین تک پہنچانے اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔”
وومیدھ کی مشیر بھاونا پنڈیتا نے کہا کہ تنظیم فن و ثقافت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور جے ایف ایف جیسے اقدامات کے ذریعے فنکاروں اور فلم سازوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
سینئر اداکارہ کسم ٹیکو نے کہا کہ ابتدا سے اس سفر کا حصہ ہونا خوش آئند ہے اور یہ دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم وقت کے ساتھ ایک اہم ثقافتی سنگ میل بن چکا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
فن و ادب
رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج 1000 کروڑ کلب میں شامل
ممبئی، بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج نے ہندوستانی مارکیٹ میں 1013 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر دھوندھر کا سیکوئل، دھوندھر: دی ریونج روزانہ لاکھوں روپے کی آمد کے ساتھ کامیابی جاری ہےرنویر سنگھ نے مرکزی کردار میں اداکاری کی، یہ فلم ریلیز کے بعد سے ہی شائقین کے درمیان زبردست ہٹ رہی ہے۔ فلم کی مقبولیت اپنے عروج پر ہے۔ رنویر سنگھ، آر مادھاون، ارجن رامپال، سنجے دت، راکیش بیدی، اور سارہ علی خان نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
سکنلک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، “دھورندھر: دی ریوینج” نے 18 مارچ تک تقریباً 43 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں 674.17 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے دوسرے ہفتے میں 263.65 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے 16ویں دن 21.55 کروڑ روپے، 17ویں دن 25.65 کروڑ اور 18ویں دن 28.75 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے 18 دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں 1013.77 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
فن و ادب
نوتن فلموں میں کام کرنے والی پہلی مس انڈیا تھیں
21 فروری برسی کے موقع پر
خصوصی تحریر: نسیم الدین
بالی ووڈ میں ایسی شخصیتوں کی ایک طویل فہرست ہے جِن کے کارناموں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور جِنھوں نے فلمی دنیا میں اپنے انمٹ نقش چھوڑے ہیں اِس طویل عرصے میں کیسے کیسے نامور فن کاروں نے، جِن میں ایکٹرز، ڈائریکٹرز، گلوکار، رائٹرز، شاعر اور موسیقار اور فلمی اسکرین پر اور اس کے پس پردہ کام کرنے والی سینکڑوں شخصیتیں شامل ہیں، اپنی لگن اور فنی جوہر سے بالی ووڈ کو وہ بلند مقام دیا جہاں اُسے ہم آج دیکھتے ہیں۔اِنہی میں ایک عظیم اداکارہ نوتن بھی شامل ہیں۔
نوتن نے اپنی فطری اداکاری، سادگی اور مکالموں کی ادائیگی سے فلم شائقین کو جِس طرح متاثر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
آج کے دور میں جہاں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی حسیناؤں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع آسانی سے مل جاتا ہے، وہیں نوتن کو فلموں میں کام حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔
چار جون 1936 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں نوتن کا اصلی نام نوتن سمرتھ تھا۔ ان کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ اس زمانے کی معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے نوتن اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔
اس وجہ سے ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب مائل ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔نوتن نے بطور چائلڈا سٹار فلم ’نل دمينتی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس درمیان نوتن نے آل انڈیا بیوٹی مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ سرفہرست رہیں لیکن بالی ووڈ کے کسی فلمساز کی توجہ ان کی طرف نہیں گئی۔ انہیں 1950 کی فلم ہماری بیٹی میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جس کی ہدایت کار ان کی ماں شوبھنا سمرتھ تھیں۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
جموں و کشمیر7 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
جموں و کشمیر1 week agoبی سی سی آئی یقینی بنائے کہ کرکٹ ‘جموں بمقابلہ کشمیر’ کا مسئلہ نہ بنے: محبوبہ مفتی









































































































