پاکستان
حکومت کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے بی بی سی نے بھی گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقہ ظاہر کیا:چیف جسٹس پاکستان

خبراردو:
چیف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں گلگت بلتستان کے لوگوں کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ ہے لیکن حکومت کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے بی بی سی نے بھی گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقہ ظاہر کیا۔
سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں سات رکنی لاجر بینچ نے کی. سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا تھا،۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت تاحال اس معاملے پر غور نہیں کر سکی۔ہم گلگت بلتستان کی اہمیت سے آگاہ ہیں تاہم حکومت کو کئی مشکلات کاسامنا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ سیاسی حکومت تبدیل ہونے سے پالیسی کی تبدیلی لازمی نہیں۔مشکلات اور مسائل تو ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں۔حکومت کو اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔عدالت مشکل فیصلے کرنے سے نہیں گھبراتی، ہم خادم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اگر حکومت سے کام نہیں ہوتا تو اس معاملے پر ہمارا کندھا استعمال کرے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا برطانیہ میں کابینہ کے ہفتے میں دو اجلاس ہوتے ہیں اورہماری کابینہ کے ایجنڈے پر گلگت بلتستان کا معاملہ شامل ہی نہیں۔یہ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔جسٹس گلزار حمد نے ریمارکس دئے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر کام نہیں رکنے چاہیے۔عدالت کے سامنے حکومت کا کچھ موقف بھی ہوتاہے۔گلگت بلتستان بار کونسل کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے پچیس لاکھ لوگ شناخت سے محروم ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے پاس پاکستان کے شناختی کارڈ بھی موجود ہیں مگر حکومت کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے بی بی سی نے بھی گلگت بلتستان کو متنازعہ علاقہ ظاہر کیا۔یہ مسلہ تو نیشنل انٹریسٹ کا ہے۔
اٹارنی جنرل انور منصورنے حکومت سے موقف لینے کے لئے مزید دو ہفتے کا وقت مانگا تو چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعظم تو بیرون ملک جا رہے ہیں جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وزیر اعظم چار سے پانچ دن میں واپس آجائیں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کر تے ہوئے وفاقی حکومت کو پندرہ دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں مزید مہلت نہیں دینگے. پندرہ نومبر کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔عدالت نے سنئیر قانون دان مخدوم علی خان اور خالد جاوید خان کو عدالتی معاون مقرر کر دیا. اس سے قبل اعتزاز احسن اور خواجہ حارث پہلے ہی عدالتی معاون مقرر ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا4 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا5 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان5 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
جموں و کشمیر1 week agoامرناتھ یاترا: جموں و کشمیر کے ادھم پور میں سڑک حادثے میں پانچ زائرین زخمی
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی
ہندوستان4 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام

































































































