تازہ ترین
خواتین کو بااختیار بنانے سے معاشرے میں انقلابی تبدیلی: مودی

نئی دہلی، 10 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ملک کی سماجی زندگی میں انقلابی تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔
مسٹر مودی نے جمعہ کو “خواتین کو اقتصادی طورپربااختیار بنانے” کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2023-24 کا مرکزی بجٹ خواتین کی زیر قیادت ترقی کی کوششوں کو ایک نئی تحریک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے اس سال کے بجٹ کو 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایک اچھی شروعات کے طور پر دیکھا۔ ملک کے شہری بھی انہی اہداف سے جوڑ کر اگلے 25 برسوں کو دیکھ رہے ہیں۔
مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے بجٹ ویبینار کی سیریز کا یہ 11 واں ایڈیشن ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں میں ملک خواتین کی قیادت میں ترقی کے حوالے سے آگے بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان کوششوں کو عالمی سطح پر لے گیا ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی صدارت میں جی-20 اجلاس میں نمایاں طور پر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا بجٹ خواتین کی زیرقیادت ترقی کی ان کوششوں کو ایک نئی تحریک دے گا۔
وزیر اعظم نے ‘ماتر شکتی’ کی عکاسی کے طور پر خواتین کی طاقت کا پختہ عزم، قوت ارادی، تخیلات، اہداف کے لئے کام کرنے کی صلاحیت اور بے پناہ محنت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصیات اس صدی میں ہندوستان کی رفتار اور پیمانے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کے نتائج نظر آرہے ہیں اور ہم ملک کی سماجی زندگی میں انقلابی تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کے مقابلے خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اورگزشتہ 9-10 برسوں میں ہائی اسکول اور اس سے آگے پڑھنے والی لڑکیوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں آج لڑکیوں کا داخلہ 43 فیصد ہے جو کہ امریکہ، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک سے زیادہ ہے۔ طب، کھیل، کاروبار یا سیاست جیسے شعبوں میں خواتین کی شرکت نہ صرف بڑھی ہے بلکہ وہ آگے بڑھ کر قیادت کررہی ہیں۔
جموں و کشمیر
جنگیں صرف مصائب لاتی ہیں، حل نہیں: فاروق عبداللہ
سری نگر، ‘آپریشن سندور’ کی پہلی برسی سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس آپریشن نے “اپنے فوائد ضرور دیے ہیں دیے ہیں، تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگیں کبھی بھی پائیدار حل فراہم نہیں کرتیں بلکہ صرف انسانیت کے لیے دکھ اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔
فاروق عبداللہ نے روس-یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ان تنازعات کی بھاری انسانی اور معاشی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ ان کے خطاب کے اہم نکات یہ تھے۔ “یوکرین میں ہونے والی تباہی اور مشرق وسطیٰ کے حالات کو دیکھیں، جنگیں حل نہیں لاتیں۔”
انہوں نے توانائی کی سپلائی میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے وابستہ حالات کی وجہ سے گیس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور قطر جیسے ممالک کو پیداوار بحال کرنے میں ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں۔فاروق عبداللہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی اقتصادی حالت فی الوقت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں اور اگر وہاں دباؤ بڑھا تو عالمی بقا مشکل ہو جائے گی۔
مختلف ریاستوں کے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ممتا بنرجی نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ان کا الزام ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے تمل ناڈو میں نئی حکومت کی آمد، کیرالہ میں کانگریس کی جیت اور آسام میں بی جے پی کی کامیابی کا تذکرہ کیا۔
پنجاب میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں، کیونکہ اس طرح کے واقعات ہندوستان میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ مزید برآں، جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی حالیہ نظرثانی (ایس آئی آر) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر عمل کا اپنا اثر ہوتا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
سرحدی گاؤں ہندوستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: ایل جی منوج سنہا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سرحدی گا ؤں کو ملک کی جرات اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ علاقے ملک کے ‘آخری گاؤں’ نہیں بلکہ ‘پہلے گاؤں’ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
ضلع سانبہ کے سرحدی گاؤں ریگل کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی جلسے سے خطاب کیا اور کئی اہم منصوبوں کا افتتاح و سنگِ بنیاد رکھا، جن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ریگل میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام،کمیونٹی ہال اور تفریحی مرکز کی تعمیر،’امرت سروور’ کی ترقی اور نکاسی آب کا نظام،
سولر اسٹریٹ لائٹس اور تین اوپن جم کی تنصیب اور وائبرنٹ ویلجز پروگرام شامل ہیں۔
ایل جی منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کیے گئے ‘وائبرنٹ ویلجز پروگرام’ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سرحدی آبادی کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرحدی علاقوں کا ہر گھر معاشی طور پر خود کفیل ہو۔ انہوں نے اعلان کیا کہ”ہمارا ہدف ہے کہ 2030 تک ضلع سانبہ کے سرحدی دیہات کا ایک بھی خاندان خطِ غربت سے نیچے نہ رہے۔”
انہوں نے پی او جےکے سے بے گھر ہونے والے افراد اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ پور کنڈی ڈیم کی تکمیل سے خطے کی زرعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ریگل گاؤں کو ‘ٹی بی سے پاک’ ہونے پر مبارکباد دی اور منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ایل جی نے نوجوانوں میں ایس پی اوز کے تقرری نامے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت منظوری کے خطوط تقسیم کیے۔اپنے دورے کے دوران منوج سنہا نے ریگل بارڈر آؤٹ پوسٹ پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ‘آپریشن سندور’ میں ان کے مثالی کردار اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔اس موقع پر ارکانِ اسمبلی، چیف سکریٹریز، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کے لیے نیا بحری میکانزم نافذ کرنے کا اعلان
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک نیا میکانزم شروع کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک نیا میکانزم شروع کر دیا ہے۔ نئے قواعد و ضوابط کے تحت اب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں کو گزرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے مخصوص ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور اس حوالے سے تمام متعلقہ جہازوں کو ای میل کے ذریعے نئے قواعد سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران نے پہلے ہی اسرائیل اور امریکہ سے منسلک بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
مزید برآں، ایرانی پارلیمنٹ میں ایک تجویز زیرِ غور ہے جس کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں اور غیر مسلح تجارتی جہازوں پر ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ ان نئے قوانین میں اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کے داخلے پر مکمل پابندی کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ خطے میں ایرانی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا4 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ










































































































