جموں و کشمیر
سالانہ امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز راج بھون سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امرناتھ یاترا 2025 کے لیے سیکورٹی اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 38 روزہ یہ سالانہ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر رکشا بندھن یعنی 9 اگست تک جاری رہے گی۔
اجلاس میں فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران، ڈائریکٹر جنرل پولیس نالین پربھات، چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ڈویژنل کمشنر کشمیر وی کے بدھوری، اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں یاترا کے دوران سیکورٹی انتظامات، لاجسٹک سہولیات، ٹریفک کنٹرول، طبی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ یاترا شروع ہونے سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں اور یاتریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
ایل جی سنہا کو افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ یاترا کے مختلف مراحل پر سیکورٹی اور امدادی دستوں کی تعیناتی، شیلٹر کیمپس، ٹریفک مینجمنٹ، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد وادی کشمیر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر یاترا روٹوں پر اضافی کمپنیوں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
میرواعظ عمر فاروق کا دعویٰ: تقریب سے قبل دوبارہ گھر میں نظربربند کر دیا گیا
سرینگر، کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے منگل کے روز الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ایک بار پھر گھر پر نظربند کر کے سرینگر کے تاریخی علاقے عیدگاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا
“آج مجھے پھر سے گھر میں نظربند کر دیا گیا اورپرانے سرینگر کے نوجوانوں کی جانب سے عیدگاہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شامل ہونے سے روک دیا گیا۔ افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مکالمے اور بات چیت کے اس بہترین موقع کو ضائع کر دیا گیا۔”انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ کے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل یا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
دریں اثنا، میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کے پس منظر پر بننے والی ایک آئندہ بالی ووڈ فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے “محدود نقصان” ہوا، جو کہ حقیقت کے برعکس اور پیلٹ متاثرین کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
میرواعظ نے فلمسازوں کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا،ان ہزاروں لوگوں کے لیے یہ اقدام زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے جو اپنی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں میں پیلٹ لگنے کے باعث مستقل معذوری اور شدید تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں۔”ان متاثرین میں اکثریت نوجوانوں کی ہے، جنہیں پراپیگنڈے کی نہیں بلکہ ہمدردی، دیکھ بھال اور انصاف کی ضرورت ہے۔” انہوں نے فلمسازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کی غیر حساسیت پر نظرثانی کریں اور فلم کو موجودہ شکل میں ریلیز کرنے سے باز رہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر
ڈوڈا کے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان
جموں، جموں و کشمیر میں ڈوڈا ضلع کے تھاتھری علاقے میں بادل پھٹنے سے اچانک آئے سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے سے کئی گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ کل دیر رات تقریباً 2:30 بجے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹا، جس سے اچانک سیلاب آگیا اور علاقے میں کافی تباہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ “خبروں کے مطابق، تھاتھری بازار کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کئی گھر بڑے پتھروں، مٹی اور ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔ کئی گاڑیوں کے بھی تباہ ہونے یا بہہ جانے کی خبر ہے۔” ذرائع نے کہا کہ “نقصان کا صحیح اندازہ لگایا جا رہا ہے۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ “کئی گھروں میں مٹی، پانی اور ملبہ داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو ملبہ ہٹانے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔” ساتھ ہی کئی خاندانوں کو سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہونا پڑا۔
حکام نے بتایا کہ کافی مقدار میں مٹی اور ملبہ جمع ہونے کی وجہ سے ڈوڈا-کشتواڑ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “واقعے کے بعد کی صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے اور انتظامی حکام و پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہی ہیں۔”
اس سے پہلے، ڈوڈا ضلع کے بھلیسا علاقے اور کشتواڑ ضلع میں 540 میگاواٹ کے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے پاس بھی بادل پھٹنے کے واقعات ہوئے تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا کے لیے 8815 تیرتھ یاتریوں کا چھٹا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، جموں و کشمیر میں شری امرناتھ یاترا کے لیے 8815 تیرتھ یاتریوں کا چھٹا جتھہ منگل کو سخت سکیورٹی کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 8815 تیرتھ یاتری آج صبح جموں بیس کیمپ سے 363 ہلکی اور بڑی گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے۔
اس جتھے میں 3989 زائرین بالتال بیس کیمپ اور 4826 یاتری پہلگام بیس کیمپ کے لیے جا رہے تھے۔ یہ قافلہ کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کے درمیان آگے بڑھا۔ یاترا کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے مل کر انتظامات کیے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیرتھ یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پکا رجسٹریشن ملنے اور اپنی طے شدہ یاترا کی تاریخ پر ہی سفر کریں کیونکہ بغیر رجسٹریشن والے کسی بھی یاتری کو بیس کیمپ تک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ دو جولائی کو جموں سے یاترا کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا6 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
ہندوستان7 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
دنیا1 week agoدوحہ میں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات،ایران کی تردید
دنیا6 days agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی: صدر سلووینیا




































































































