تازہ ترین
سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، اضافی اہلکاروں کی تعیناتی

سری نگر، (یو این آئی): جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بیشتر حصوں میں امن و قانون کی صورتحال کو برقراررکھنے کی خاطربدھ کے روزسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی۔
بتادیں کہ این آئی اے کورٹ کی جانب سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد وادی بھر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صاد رکئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع سری نگر میں جزوی ہڑتال کے بیچ بدھ کے روز سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا جبکہ بعض علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل رہی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شہر میں امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر بدھ کے روز حفاظتی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق کاروباری ادارے کھلے تھے جبکہ سڑکوں پر مسافر بردار اور نجی گاڑیاں بھی دن بھر رواں دواں تھیں۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار جنہوں نے بدھ کے روز شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، نے بتایا:شہر کے بیشتر حصوں میں سیکورٹی فورسزکے اہلکار گشت پر مامور تھے۔نامہ نگار کے مطابق اگر چہ شاہراوں پر ٹریفک کی آمدورفت بحال تھی تاہم شہر کے اکثر علاقوں میں دکانیں بند پڑی ہوئی تھیں جس وجہ سے بازار سنسان او ر ویران نظر آرہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر گلی اور کوچوں میں بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکار راہگیروں سے دن بھر پوچھ تاچھ کر رہے تھے۔علاوہ ازیں سہ پہر کے بعد شہر سری نگر کے بعض علاقوں میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات کو بھی منقطع کیا گیا۔
بتادیں کہ این آئی اے عدالت کی جانب سے بدھ کی سہ پہر کو علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد وادی بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔
شہر سری نگر کے مائسمہ علاقوں کو کانٹے دار تار سے سیل کیا گیا اور وہاں پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد سلامتی عملے کی تعیناتی کے بعد حالات دوبارہ معمول پر آئے۔
جموں و کشمیر
چاندن واری میں امرناتھ یاترا سے قبل پولیس کا موک ڈرل
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ساتھ مل کر امرناتھ یاترا 2026 سے قبل چاندن واری، پہلگام میں ایک جامع موک ڈرل کا انعقاد کیا۔
یہ مشق یاترا کے دوران سکیورٹی کو مؤثر، محفوظ اور بلا رکاوٹ بنانے کے لیے اداروں کی تیاریوں کو جانچنے اور بہتر بنانے کے مقصد سے کی گئی۔موک ڈرل کے دوران مختلف ہنگامی حالات کی فرضی مشق کی گئی، جن میں شامل تھے:
بھیڑ پر قابو پانا
زخمیوں کا انخلاء
ریسکیو آپریشنز
ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنا
ان مشقوں کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں مختلف ادارے کتنی تیزی اور مؤثر طریقے سے ردعمل دیتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اننت ناگ پولیس اور سی اے پی کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر تیز اور مربوط کارروائی کا مظاہرہ کیا۔
اس دوران مواصلاتی نظام، بین الادارہ جاتی تعاون اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کارکو بھی جانچا گیا۔اننت ناگ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سینئر افسران نے اس مشق کی نگرانی کی اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ حکام نے یاترا کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی چوکسی، پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی تعاون پر زور دیا۔حکام کے مطابق یہ موک ڈرلز آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی تاکہ سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور امرناتھ یاترا کے راستوں پر مجموعی حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ مشق اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کے دوران لاکھوں زائرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک اور تیار ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ دینے کا وعدہ پورا کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کی یقین دہانی: فاروق عبداللہ
سرینگر، نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرے گا۔اننت ناگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینا ہمارا سب سے بڑا اور بنیادی مطالبہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوئی عام یقین دہانی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک ایسا وعدہ تھا جو بین الاقوامی سطح پر کیا گیا تھا۔
“ریاست کے درجے کی بحالی کا وعدہ پوری دنیا کے سامنے کیا گیا تھا۔ ہم سب اب اس وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جب وزیرِ اعظم مودی کی عمر عبداللہ سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس عزم کا احترام کریں گے اور اسے پورا کریں گے۔”
جموں و کشمیر کی حکمراں جماعت ‘نیشنل کانفرنس’ نے ریاست کے درجے کی بحالی کے لیے اپنی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر احتجاج: نیشنل کانفرنس پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے پہلے ہی دن نئی دہلی میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اپوزیشن اتحاد کی دعوت: وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ‘انڈیا’ بلاک کے تمام مرکزی رہنماؤں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق میں آواز کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا، اور تب سے ہی تمام مقامی سیاسی جماعتیں ریاست کا پرانا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پوری انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے، ترک صدر
انقرہ، ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیے کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنی چاہیے، یہ ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی ہے، تاریخ دوبارہ دُہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان7 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا6 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
ہندوستان3 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا5 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا5 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ






































































































